اردو

urdu

ETV Bharat / city

کیرالہ میں کورونا وائرس کے فعال کیسز میں اضافہ - کیرالہ میں کورونا وائرس

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کیرالہ میں کورونا وائرس کے 7,983 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد اتوار کو 4.41لاکھ سے زیادہ ہوگئی لیکن تشویش کی بات یہ ہے کہ فعال معاملات میں پھر سے اضافہ درج کیا گیا ہے جو بڑھ کر 92,000 کے قریب پہنچ گئی ہے۔

increase in active cases of corona virus in Kerala
کیرالہ میں کورونا وائرس کے فعال کیسز میں اضافہ

By

Published : Nov 1, 2020, 10:27 PM IST

سرکاری ذرائع کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کیرالہ میں کورونا وائرس کے 7,330مزید مریضوں کے صحت یاب ہوجانے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعدا د 3,47,654ہوگئی ہے۔

ریاست میں اس دوران متاثرین کی مجموعی تعداد 4,41,089تک پہنچ گئی ہے اور 27مزید لوگوں کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,512ہوگئی ہے۔

ریاست میں اسی مدت میں فعال معاملات میں 622کا اضافہ ہونے سے ان کی تعداد بڑھ کر 91,816پر پہنچ گئی جو سنیچر کو 91,194تھی۔ تمام فعال معاملات کا مختلف اسپتالوں اور کووڈ مراکز میں علاج کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے فعال معاملات کے معاملہ میں کیرالہ مہاراشٹر کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا ہے جبکہ کرناٹک تیسرے نمبر پر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details