اس ریاست کے ایک زرعی سائنس سینٹرکی نئی سوچ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب لوگوں کی آمد ورفت پرعائد پابندی کی کاٹ تلاش کرلی اور کوچی شہر کے ارد گرد لوگوں کو ہر صبح تازہ لذیذ مچھلیاں گھر کے دروازے پر ملنے لگی ہیں۔
ارناكلم زرعی سائنس سینٹر کی مدد سے کوچی شہر کے چار کلومیٹر کے دائرہ کے لوگوں کو ایک کوآریٹو گروپ کے ذریعے من پسند مچھلیاں اور کیکڑے گھر میں مناسب قیمت پر دستیاب کرائے جا رہے ہیں۔ اپنے بہترین ذائقہ کے لئے مشہور ’پرل اسپارٹ‘، ’سی باس‘ اور ’پینپنو‘ قسم کی مچھلیاں لوگوں کو گھر پر مل رہی ہیں۔ تقریبا 350 کنبے اس سروس کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ اس نئے سسٹم کے ذریعے یومیہ ڈیڑھ لاکھ روپے سے زیادہ کی مچھلیاں فروخت کی جا رہی ہے۔
زرعی سائنس سینٹر نے ’كڑاپورم فریش فش سپلائی آرگنائزیشن‘ کو تربیت دی تھی جو اب لوگوں کو مچھلیاں فراہم کر رہا ہے۔ یہ تنظیم زرعی سائنس سینٹر کے ساتھی کسانوں سے ان کے فارم پر مچھلی لیتا ہے اوراس کی صفائی کرکے سپلائی کرتا ہے۔