کیرالہ کے وزیراعلیٰ پنارائی وجین نے ہفتہ کے روز شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے بارے میں اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیرالا میں سی اے اے نافذ نہیں کیا جائے گا۔
دراصل مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے چند روز قبل مغربی بنگال میں انتخابی ریلی میں سی اے اے کے حوالے سے ایک نیا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا ویکسینیشن ختم ہونے کے بعد ہی سی اے اے پر عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا۔
کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے ہفتہ کے روز ریاست میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے جاری انتخابی مہم کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ وہ کووڈ ویکسینیشن مہم کے خاتمے کے بعد سی اے اے پر عمل درآمد شروع کردیں گے، جبکہ ہم اپنا مؤقف پہلے ہی واضح کر چکے ہیں، اور کیرالہ حکومت ریاست میں اس طرح کی پریشانی کی حمایت نہیں کرے گی، ہم اپنے موقف پر قائم ہیں کہ ہم ریاست میں سی اے اے نافذ نہیں کریں گے۔'