اردو

urdu

ETV Bharat / city

امیتابھ بچن کے بنگلے پر بم کی معلومات فرضی، دو گرفتار - बम की सूचना निकली फर्जी

بالی ووڈ کے اسٹار امیتابھ بچن کے بنگلے اور ممبئی کے تین ریلوے اسٹیشنوں پر بم دھماکے کی معلومات فرضی نکلی ہے۔ ممبئی پولیس نے اس معاملے میں تھانے علاقے سے دو افراد کو حراست میں لیا ہے۔

امیتابھ بچن کے بنگلے پر بم کی معلومات فرضی، دو گرفتار
امیتابھ بچن کے بنگلے پر بم کی معلومات فرضی، دو گرفتار

By

Published : Aug 7, 2021, 3:37 PM IST

سیکورٹی ایجنسیوں میں اُس وقت ہلچل مچ گئی جب ایک نامعلوم شخص نے فون کر کے پولیس کو بتایا کہ 'ممبئی کے تین بڑے ریلوے اسٹیشنوں اور اداکار امیتابھ بچن کے بنگلے میں بم رکھے گئے ہیں۔ تاہم بعد میں یہ معلومات غلط نکلی اور اس سلسلے میں تھانے ضلع سے دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

افسر نے بتایا کہ 'گرفتار ہونے والوں میں سے ایک ٹرک ڈرائیور ہے۔ ممبئی پولیس کے مرکزی کنٹرول روم کو جمعہ کی رات تقریبا 9:45 بجے ایک کال موصول ہوئی جس میں فون کرنے والے نے کہا کہ 'چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنس، بائیکلا، دادر ریلوے اسٹیشن اور اداکار امیتابھ بچن کے بنگلے میں بم رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'کال موصول ہونے کے بعد گورنمنٹ ریلوے پولیس، ریلوے پروٹیکشن فورس نیز بم ڈسپوزل اسکواڈ، ڈاگ اسکواڈ اور مقامی پولیس اہلکار ان مقامات پر پہنچے اور سرچ آپریشن شروع کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آنے والے پانچ برسوں میں کشمیر میں دس فلمیں بنائوں گا: راہل بھٹ

انہوں نے کہا کہ 'ان تمام جگہوں کی کئی گھنٹوں تک تلاشی لیکن وہاں کچھ بھی نہیں ملا۔ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ 'پولیس نے کال کرنے والے کے موبائل نمبر کو ٹریک کیا اور اسے تھانے ضلع کے ممبرا کے قریب شیل فاٹا علاقے سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق فون کرنے والا مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے کا ایک ٹرک ڈرائیور ہے۔ ہمیں معلوم ہوا کہ وہ شراب کا عادی ہے۔ اس کے ساتھ ایک اور شخص کو حراست میں لیا گیا ہے اور مقدمہ درج کر تفتیش جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details