اردو

urdu

ETV Bharat / city

ڈانسر سپنا چودھری کے خلاف مقدمہ درج - سورت میں سپنا چودھری کے خلاف مقدمہ درج

ریاست گجرات کے شہر سورت میں سی آر انٹرٹینمنٹ کے ذریعے لائیو کنسرٹ کا انعقاد کیا جانا تھا، گزشتہ ماہ 26 ستمبر کو ہونے والے اس پروگرام میں سپنا چودھری شرکت کرنے والی تھی۔

فائل فوٹو

By

Published : Oct 21, 2019, 3:42 AM IST

لیکن انہوں نے پروگرام کے لیے معاہدہ کرنے کرنے کے باوجود شرکت کرنے سے انکار کر دیا اور پروگرام کے منتظم کے پاس فون کر کے اسے منسوخ کرنے کو کہا۔

فائل فوٹو

پروگرام کے منتظم راجیش جین کا الزام ہے کہ سپنا چودھر نے لائیو کنسرٹ میں شرکت کرنے کے لیے ان سے معاہدہ بھی کیا تھا لیکن اس دورام 11 ستمبر کو نوئیڈا سے ان کے پاس فون آیا تھا اور ان سے پروگرام کو منسوخ کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جاتا ہے راجیش جین کا الزام ہے کہ سپنا چودھری نے وعدہ کرنے کے باجود پروگرام میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا جس سے ان کو خاصا نقصان ہوا اور انہوں نے سپنا چودھری کے خلاف امرا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کریا ہے۔

اطلاعات کے کے مطابق نوراتری کے موقعے پر ہونے والے اس پروگرام میں کنیکا چودھری، دانش موہن بھی ڈانس کرنے والے تھے اور اس کے لیے انہوں نے 8 لاکھ روپے کی خطیر رقم کی ادائیگی بھی کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details