اردو

urdu

ETV Bharat / city

او این جی سی پلانٹ میں شدید آتشزدگی، جانی نقصان نہیں

صبح تین بجے دو زوردار دھماکوں کے ساتھ پلانٹ میں آگ لگ گئی۔ اطلاعات کے مطابق ہائیڈر کاربن کی گیس پائپ لائن میں لیکیج کی وجہ سے آگ لگی ہے۔ فی الوقت پائپ لائن کی سپلائی بند کردی گئی ہے۔

Surat
Surat

By

Published : Sep 24, 2020, 6:48 AM IST

Updated : Sep 24, 2020, 8:48 AM IST

گجرات کے معروف شہر سورت کے ہزیرا علاقے میں واقع آئل اینڈ نیچرل گیس کارپوریشن (او این جی سی) کے پلانٹ میں آتشزدگی کا معاملہ پیش آیا ہے۔ آتشزدگی کے بعد تین مزدور لاپتہ بتائے جا رہے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

سورت میں او این جی سی پلانٹ میں آتشزدگی

اطلاعات کے مطابق دو زوردار دھماکوں کے ساتھ پلانٹ میں آگ لگ گئی۔ یہ معاملہ صبح کے تقریباً 3 بجے کا ہے جب دھماکہ ہوا اور پلانٹ سے آگ کی لپٹیں اٹھنی شروع ہوگئیں۔

فائر ٹینڈرز موقع پر موجود ہے، آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ لیکن آگ کی لپٹیں بہت تیز ہیں۔ موقع پر فائر ڈپارٹمنٹ کا عملہ، پولیس اہلکار موجود ہیں تاکہ ایمرجنسی کی حالت کا مقابلہ کیا جا سکے۔

او این جی سی نے ٹویٹ کر کے جانکاری دی ہے کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور کسی بھی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ کوئی بھی مزدور یا دیگر ملازم زخمی نہیں ہوا ہے۔

ٹوئٹ
Last Updated : Sep 24, 2020, 8:48 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details