اردو

urdu

ETV Bharat / city

ظہور شیخ کا بی جے پی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں: الطاف ٹھاکر - الطاف ٹھاکر تازہ ترین خبریں

جموں و کشمیر بی جے پی ترجمان الطاف ٹھاکر کا کہنا ہے کہ کچھمولہ ترال کے ظہور شیخ کا بی جے پی کے ساتھ دور کا واسطہ نہیں ہے اور پولیس کو چاہیے کہ اس جعلساز کے خلاف کارروائی کرئے۔

الطاف ٹھاکر
الطاف ٹھاکر

By

Published : Sep 14, 2021, 7:54 PM IST

جموں وکشمیر بی جے پی ترجمان الطاف ٹھاکر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ظہور شیخ عوام کو لوٹ رہا ہے اور کہتا ہے کہ وہ بی جے پی کے ساتھ وابسطہ ہے،حالانکہ بی جے پی کے ساتھ اس کا دور کا واسطہ بھی نہیں ہے۔

الطاف ٹھاکر کے مطابق ظہور احمد ملک دشمن حرکات کا مرتکب ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ظہور احمد چھ سال تک مقبوضہ کشمیر میں رہا ہے اور ایسے ملک دشمن عناصر کی بھاجپا میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:نئی فلم پالیسی کے تحت کیا وادی کے بند سنیما گھروں کی بحالی ممکن ہوگی ؟

ٹھاکر نے جموں وکشمیر بینک کے عہدیداروں سے گزارش کی ہے کہ اس کے تمام بینک کھاتوں کو سیز کرئیں۔

واضح رہے ظہور احمد جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد ڈی ڈی سی انتخابات میں بھی قسمت آزمائی کی تھی تاہم وہ بری طرح ہار گیے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details