اردو

urdu

ETV Bharat / city

'فرضی انکاؤنٹرز میں تحقیقات کی جائے' - بندوق کا راستہ ترک

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کشمیر پولیس زون کے انسپکٹر جنرل وجے کمارسے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیر میں تین مبینہ انکاؤنٹرز میں تین نوجوانوں کی ہلاکت کی تحقیقات کریں۔

محبوبہ مفتی
محبوبہ مفتی

By

Published : Jul 28, 2021, 1:50 PM IST

کشمیر میں تین مبینہ انکاؤنٹرز میں ہوئی ہلاکتوں میں جنوبی کشمیر کے کلگام ضلع کے ذاکر، پلوامہ ضلع کے راجپورہ علاقے کے اطہر مشتاق اور اننت ناگ ضلع کے عمران قیوم شامل ہیں۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ ''لواحقین کے مطابق یہ تینوں نوجوان جو مختلف مبینہ فرضی تصادم میں ہلاک کئے گئے ہیں، معصوم تھے۔''

پی ڈی پی صدر نے ان باتوں کا اظہار پارٹی کے 22 ویں یوم تاسیس کے دوران کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے آئی جی پی کشمیر کا نام لیتے ہوئے کہا کہ 'ان تینوں تصادم آرائیوں کی تحقیقات کی جائے۔'

وہیں، محبوبہ مفتی نے کشمیر کے نوجوانوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بندوق کا راستہ ترک کر دیں۔

پی ڈی پی صدر کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی حکومت پاکستان سے بات چیت کرے اور مظفرآباد راستہ کو عوام کے لیے کھولا جائے۔

ہم آپ کو بتا دیں کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کا 22واں یوم تاسیس آج منایا جارہا ہے۔ پی ڈی پی کا قیام 28 جولائی سنہ 1999 کو عمل میں آیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details