سرینگر: جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں 24 سالہ لڑکی پر تیزاب پھنکنے کے الزام میں ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے Acid Attack in Srinagar ۔ اس حملے میں لڑکی کا چہرہ شدید طور پر جھلس گیا۔
جموں و کشمیر پولیس نے حملے کے کچھ ہی گھنٹوں میں حملہ آور کو گرفتار کرنے کا دعوی Youth Arrested for Acid Attack in Srinagar کیا ہے۔
ایک سینیئر پولیس آفیسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ "آج شام سرینگر شہر کے حول علاقے میں 24 برس کی ایک لڑکی پر نامعلوم افراد کی جانب سے تیزاب چھڑکا گیا۔ حملے کے بعد پولیس نے موقع پر پوچھ گچھ کی اور تحقیقات شروع کی ہے۔ اُن کا مزید کہنا ہے کہ "تحقیقات اور تلاشی کے دوران پولیس حملہ آور کو پکڑنے میں کامیاب رہی۔