شوپیان:جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان میں منعقد ایک جلسہ عام میں خطاب کرتے ہوئے محمد یوسف تاریگامی نے متعدد معاملوں میں مرکزی حکومت پر تنقید کی۔ سی پی ایم لیڈر اور جموں و کشمیر کے سابق رکن اسمبلی محمد یوسف تاریگامی نے جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں عوامی جسلہ سے خطاب کیا۔ جلسہ میں سی پی آئی ایم پارٹی کارکنان کے علاوہ عام لوگوں نے شرکت کی۔ اس دوران پارٹی کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ Yousuf Tarigami Statment on Har Ghar Tiranga Campaign
جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے یوسف تاریگامی نے 'ہر گھر ترنگا' مہم کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر کہا کہ 'جب لوگوں کے دِلوں میں ترنگا ہوگا تو اس کی شان بڑھ جائیگی زبردستی ترنگا تھما دینے سے ترنگا کی توہین ہوگی۔ امر ناتھ یاترا کے بارے میں یوسف تاریگامی نے بتایا کہ 'امسال ابھی تک کافی تعداد میں یاتری یہاں آئے اور یہاں کے لوگوں نے یاتریوں کا استقبال کرکے ان کی بھرپور مدد کی تاہم حکومت کی طرف سے یہ کیوں کہا گیا کہ 5 اگست سے پہلے یاتری واپس لوٹیں۔ Yousuf Tarigami on Amarnath Yatra