اردو

urdu

ETV Bharat / city

Ramban Truck Accident سڑک حادثہ میں کمسن لڑکی کی موت، لڑکی کے والد ہسپتال میں زیر علاج - بچی کے والد ہسپتال میں زیر علاج

سرینگر قومی شاہراہ کے میہاڑ نام کے مقام پر پیش آئے حادثہ میں ایک کمسن بچی ہلاک ہوگئی۔ ہلاک شدہ بچی کی شناخت انورادھا منہاس دختر سنیل منہاس ساکنہ گگوان چندر کوٹ عمر 5 سال کے طور ہوئی ہے۔ بچی کے والد ہسپتال میں زیر علاج ہیں- Minor Girl crushed to death by speedy truck in Ramban

حادثہ
حادثہ

By

Published : Oct 9, 2022, 8:07 AM IST

جموں سرینگر قومی شاہراہ کے رام بن کے نزدیک میہاڑ کے مقام پر ایک سڑک حادثہ میں کمسن بچی کی موت ہوگئی ہے، جب کہ بچی کے والد زخمی ہوگئے ہیں۔ Minor Girl crushed to death by speedy truck in Ramban

حادثہ

پولیس کے مطابق یہ حادثہ کل سہ پہر اس وقت پیش آیا جب چندر کوٹ سے رام بن کی طرف آرہی ایک اسکوٹی کو رام بن کے نزدیک کرول کے مقام پر ایک ٹرک نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں اسکوٹی پر سوار 5 سالہ کم سن بچی ماں کی گود سے گِر کر گاڑی کے زد میں آ گئی، جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی، جب کہ بچی کے والد زخی ہوگئے۔ حادثہ کے فوراً بعد مقامی باشندے اور پولیس اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور زخمی بچی کو ضلع ہسپتال رام بن پہنچایا گیا۔

مزید پڑھیں:Bus Accident in Udhampur ادھم پور بس حادثے میں ایک شخص کی موت، درجنوں افراد زخمی

ہلاک شدہ بچی کی شناخت انورادھا منہاس دختر سنیل منہاس ساکنہ گگوان چندر کوٹ عمر 5 سال کے طور ہوئی ہے۔ بچی کے والد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پولیس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details