سرینگر:سی پی آئی ایم کے جنرل سیکریٹری سیتارام یچوری نے کہا ہے کہ جس طریقے سے بی جے پی حکومت ملک اور آئین کو چلا رہی ہے اس سے سیکولر اور جمہوری نظام کی ساخت ختم ہوتی جارہی ہے اور آئین کو بچانے کے لیے سیکولر فورسز کا اتحاد وقت کی ایک اہم ضرورت ہے۔Yechury Seeks Unity of Secular Forces
Yechury on Kashmir Situation: آئین کے تحفظ کے لیے سیکولر فورسز کا اتحاد وقت کی ضرورت، سیتارام یچوری
سی پی آئی ایم کے جنرل سیکریٹری سیتارام یچوری نے سرینگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر میں صورتحال ابتر ہوگئی ہے اور ستم ظریفی یہ ہے کہ سپریم کوٹ بھی اس معاملے میں داخل کی گئی عرضیوں کی فوری سماعت نہیں کر رہا ہے۔Yechury on Kashmir Situation
یہ بھی پڑھیں:
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے سینیئر رہنما سیتارام یچوری نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی بعد جموں وکشمیر میں صورتحال ابتر ہوگئی ہے اور ستم ظریفی یہ ہے کہ سپریم کوٹ بھی اس معاملے میں داخل کی گئی عرضیوں پر فوری سماعت نہیں کر رہا ہے۔Yechury on Article 370 Revocation انہوں نے کہا کہ جب تک سپرم کوٹ اس معاملے پر سماعت کرے گی،تب تک بی جے پی حکومت نے تمام قوانین بدل دیے ہوں گئے اور وہ تمام پالیسیاں لاگو کی ہوں گی جو ان کی سوچ اور پارٹی کے منشور کے موافق ہوں گی۔