اردو

urdu

ETV Bharat / city

شوپیان میں ووشو سینٹر کا قیام - खेलों को बढ़ावा देने के लिए सरकार की पहल

پہاڑی ضلع شوپیان میں اسپورٹس کونسل کی جانب سے کھلیو انڈیا کے تحت ووشو سینٹر کھولا گیا جس کا مقصد کھلاڑیوں کو بہتر پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

پہاڑی ضلع شوپیان میں ووشو سینٹر کا انعقاد
پہاڑی ضلع شوپیان میں ووشو سینٹر کا انعقاد

By

Published : Nov 9, 2021, 4:31 PM IST

زندگی کے ہر شعبے کی طرح اب کھیل کود میں بھی لڑکیاں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ لڑکیوں کو با اختیار بنانے اور انہیں بہتر پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے حکومت طرح طرح کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

پہاڑی ضلع شوپیان میں اسپورٹس کونسل کی جانب سے کھلیو انڈیا کے تحت ووشو سینٹر کھولا گیا جس کا مقصد کھلاڑیوں کو بہتر پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

پہاڑی ضلع شوپیان میں ووشو سینٹر کا انعقاد

ووشو سینٹر میں کھلاڑیوں کو تربیت دینے کے لیے منعقدہ ایک تربیتی کیمپ میں کافی تعداد میں لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیوں نے بھی حصہ لیا۔

اس پروگرام میں مختلف عمر کے لڑکوں و لڑکیوں نے حصہ لے کر ووشو و دیگر کھیل کی تربیت حاصل کی۔

اس تعلق سے لڑکیوں کا کہنا تھا کہ 'کھیل سے ایک تو وہ تندرست رہتی ہیں اور ساتھ ہی ان کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے'۔

لڑکیوں نے کہا کہ 'کراٹے، باکسنگ وغیرہ سیلف ڈیفنس کے لیے بھی فائدہ مند ہیں اور جب ایک لڑکی کو یہ سارے فن آتے ہوں تو اسے کسی چیز کا ڈر نہیں رہتا ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ ' اکثر و بیشتر والدین کو اس بات کا ڈر لگا رہتا ہے کہ ان کی بیٹیوں کے ساتھ کچھ غلط نہ ہو، ایسے میں جب وہ کھیل کود میں حصہ لیتی ہیں تو وہ خود کو محفوظ بھی بھی رکھ سکتی ہیں'۔

ہم آپ کو بتا دیں کہ ان کھلاڑیوں میں ایسی بھی لڑکیاں شامل ہیں جنہوں نے قومی سطح پر جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ اپنے ضلع کا نام روشن کیا۔ ان کھیلوں میں متعدد نئی کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا جن کا کہنا تھا کہ 'وہ بھی آگے بڑھنا چاہتی ہیں اور اس سے اپنا مستقبل سنوارنا چاہتی ہیں۔'

مزید پڑھیں:شہر سرینگر یونیسکو کریٹیو سٹی آف آرٹ اینڈ کرافٹ میں شامل

ووشو کوچ رمیز احمد نے بتایا کہ' ان کھیلوں کو منعقد کرنے کا مقصد یہی ہیں کہ کھلاڑیوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جائے تاکہ ان کے اندر بھی خود اعتمادی پیدا ہو اور وہ اپنے مستقبل کے تئیں مایوس نہ ہوں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details