اردو

urdu

ETV Bharat / city

Wildlife Department of J&K: محکمہ وائلڈ لائف جموں وکشمیر کی جانب سے ایک تقریب - وادی کشمیر میں بھی بدھ کے روز ورلڈ ویٹ لینڈ ڈے منایا گیا

عالمی یومِ ارض پرسرینگر کے ایچ ایم ٹی زینا کوٹ علاقے میں ہوکرسر ویٹ لینڈ Hokersar wetland میں محکمہ وائلڈ لائف جموں و کشمیر Wildlife Department of J&K کی جانب سے ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے پی کے پولے کا کہنا تھا کہ 'یہ قدرت کی ایسی نعمت ہے کہ یہ نہ صرف پرندوں بلکہ مختلف جانوروں، حشرات الارض یا رینگنے والے جانداروں کا بھی مسکن ہے جو ماحولیاتی توازن کے لیے اپنی حیاتیاتی اہمیت رکھتے ہیں، جس کے لیے ان لوگوں کا کردار بہت اہم ہے جو آبی علاقوں کے آس پاس رہتے ہیں'۔

حکمہ وائلڈ لائف جموں وکشمیر کی جانب سے ایک تقریب
World Wetlands Day

By

Published : Feb 7, 2022, 9:16 PM IST

پوری دنیا کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی بدھ کے روز ورلڈ ویٹ لینڈ ڈے World Wetlands Day منایا گیا۔ اس موقعے پر کشمیر کے ڈویژنل کمشنر پی کے پولے نے کہا کہ ویٹ لینڈز ویسٹ لینڈز نہیں Wetlands are Not West Lands ہیں، بلکہ نوع انسانی کے لیے یہ قدرت کا عظیم تحفہ ہے۔

World Wetlands Day

سرینگر کے ایچ ایم ٹی زینا کوٹ علاقے میں ہوکرسر ویٹ لینڈ میں محکمہ وائلڈ لائف جموں و کشمیر Department of Wildlife J&K in Hokersar wetland کی طرف سے ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے پی کے پولے کا کہنا تھا کہ 'یہ قدرت کی ایسی نعمت ہے کہ یہ نہ صرف پرندوں بلکہ مختلف جانوروں، حشرات الارض یا رینگنے والے جانداروں کا بھی مسکن ہے جو ماحولیاتی توازن کے لیے اپنی حیاتیاتی اہمیت رکھتے ہیں، جس کے لیے ان لوگوں کا کردار بہت اہم ہے جو آبی علاقوں کے آس پاس رہتے ہیں'۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'وادی میں موجودہ آبی پناہ گاہوں کو مزید فروغ دیا جائے گا جبکہ ان پناہ گاہوں کے قریب رہنے والے لوگوں کو اسے صاف ستھرا رکھنا چاہیے کیونکہ یہ سیاحوں کو بھی اپنی جانب راغب کرسکتا ہے۔ محکمہ نے پہلے ہی کچھ ایسے طریقے طے کر لیے ہیں جو کہ پورے ویٹ لینڈ کے پانی کی سطح کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔

وہیں اس تعلق سے ریجنل وائلڈ لائف وارڈن رشید نقاش کا کہنا تھا کہ 'رواں برس وادی میں اب تک چار لاکھ سے زائد مہاجر پرندے آئے ہیں، جن میں کچھ نئی قسم کے بھی ہیں۔ آج کا دن ان پناہ گاہوں کو تحفظ فراہم کرانے کے غرض سے منایا جاتا ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details