پلوامہ:ملک بھر میں آج یوم امن منایا گیا۔ اس حوالے سے وادی کے مختلف علاقوں کے علاوہ ضلع پلوامہ کے بوائز ڈگری کالج آڈیٹوریم میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کا غیرسرکاری تنظیم کشمکش اور سولیس انٹرنیشنل اسکول کی جانب سے مشترکہ طور پر اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں پولیس افسران، وکلا، سماجی کارکنان، سول انتظامیہ اور ضلع کے مختلف اسکولوں سے آئے ہوئے بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسکولی بچوں کی جانب سے امن وامان کے حوالے سے مختلف پروگرام پیش کئے گئے اور ان پروگراموں کے ذریعہ نوجوانوں تک ایک پیغام پہنچانے کی کوشش کی گئی کہ امن کس حد تک ضروری ہے۔ World Peace Day Celebrated In Pulwama
انہوں نے کہا کہ بچوں کے روشن مستقبل کے لئے امن ضروری ہے جس کے لئے ہم سب کو آگے آنا چاہئے۔اس سلسلے میں سماجی کارکن نے بات کرتے ہوئے کہا انسان کی روزمرہ کی زندگی کے لئے اور ترقی کے لئے امن ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اپ کے گردنوں میں امن ہے تو اپ ایک اچھی زندگی گزار سکتے اور یہاں کے نوجوانوں بھی اگے بڑسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر اپ کے گردنوں میں امن نہیں ہوگا تو اپ آگے نہیں بڑسکتے ہیں۔
غیرسرکاری تنظیم کشمکش کے سربراہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم اپ گھر اپنے ماحول اور اپنے علاقوں میں امن وامان برقرار رکھے اس سے ہم آگے بڑسکتے ہیں۔انہوں نے کہا اس پروگرام کا مقصد ہے کہ نوجوانوں میں پیداوار پیدا کرنا کہ آگے بڑھنے کے لئے امن کتنا ضروری ہے اور کو برقرار رکھنے کے لئے وہ بھی آگے آئیں۔ یہ بات قابل زکر ہے کہ اقوام متحدہ نے دوہزارایک (2001) میں اکیس ستمبر کوعالمی یوم امن کے طورپر منانے کا اعلان کیا تھا اوراس فیصلے کے تحت پہلا عالمی یوم امن 21 ستمبر 2002 ء کو منایا گیا تھا۔