سرینگر:جموں و کشمیر میں عالمی صحت کے دن پر جہاں وادی بھر میں آج مختلف تقریبات کا انعقاد عمل میں لایا گیا وہی انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ سائنس اینڈ ریسرچ سکمز میں بھی آج عالمی یوم صحت منایا گیا ۔جس کا تھیم ہے ہمارا سیاری ہماری صحت، تقریب میں امسال کے موضوع یعنی "ہمارا سیارہ ہماری صحت "سے متعلق ماہرین کی طرٖف سے روشنی ڈالی گئی۔ تقریب میں ڈائریکٹر سکمز پرویز اے کول نے مہمان خصوصی کے طور شرکت کی جبکہ مختلف شعبہ جات کے سربراہان، فیکلٹی ممبران اور اسکالرز کے علاوہ طلباء کی خاصی تعداد بھی موجود رہی۔
World Health Day Celebrated In Soura: صحت کے عالمی دن پر سکمز صورہ میں تقریب - سکمز صورہ میں تقریب
سرینگرسکمز صورہ کے انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ سائنس اینڈ ریسرچ نے آج عالمی یوم صحت منایا، جس کا تھیم ہے ہمارا سیاری ہماری صحت ہے۔ World Health Day Celebrated In skims Soura
اس موقع پر شیر کشمیر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس صورہ skims soura کے ڈائریکٹر پرویز اے کول نے نرسنگ انسٹیٹیوٹ کے کام کاج کی تعریف کرتے ہوئے اپنے خطاب میں زور دے کر کہا ہماری آنے والی نسل کو ایک صحت مند ماحول میسر ہونی چاہیے۔ آلودگی کا براہ راست ہماری صحت پر اثر پڑتا ہے اور ہم سب کو ہوا، پانی اور خوراک کی آلودگی کو کم کرنے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ آلودگی ہر قسم کی بیماریوں کا باعث بنتی ہے اور اس کو کم کرنے سے ہی سے ہی بیماریوں میں کمی واقع ہوتی ہے۔
انہونے مزید کہا کہ اس موقع پر ڈائریکٹر سکمز نے نرسنگ انسٹی ٹیوٹ کو مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ انسٹی ٹیوٹ کو مزیدمہم دی جائے گی اور اس میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ یہ ادارہ ملک میں نرسنگ کی تعلیم کا ایک ماڈل ادارہ بن سکے،
یہ بھی پڈھیں:Aids Cases In J&K: جموں و کشمیر میں 5 ہزار سے زائد افراد ایڈز سے متاثر
تقریب پر ڈین میڈیکل فیکلٹی سکمز پروفیسر طارق گوجواری نے اپنے خطاب میں کہا کہ کرہ ارض کو بچانا اجتماعی ذمہ داری ہے اور آسان اقدامات سے ہم ماحول کی حفاظت اور صحت مند سیارہ بنا سکتے ہیں ۔ وہیں سکمز کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق اے جان نے سکمز ویسٹ ڈسپوزایبل مینجمنٹ کا مختصر جائزہ پیش کیا اور کہا کہ مناسب ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بئیو میڈیکل ویسٹ کی ہینڈلنگ اور پروسیسنگ آلودگی کو کم کرنے کے لیے اہم ہے جو بصورت دیگر زہریلا ہونا ماحول کے لیے نقصان دہ ہے۔ انہوں نے طلباء پر بھی زور دیا کہ وہ رضاکارانہ طور پر کام کریں اور ماحول کی سرگرمیوں میں حصہ لے۔