اردو

urdu

ETV Bharat / city

Aali Kadal Srinagar Blaze: عالی کدل سرینگر میں بھیانک آتشزدگی، پانچ مکان خاکستر، خاتون ہلاک - فائر اینڈ ایمرجنسی جموں و کشمیر

سرینگر کی اولڈ سٹی کے گنجان آبادی والے علاقے عالی کدل میں آتشزدگی کی ایک بھیانک آتشزدگی کے دوران 5 رہائشی مکان خاکستر Aali Kadal Srinagar Blaze ہوگئے۔ اس حادثے میں گیس سلنڈر پھٹ جانے سے تین افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج و معالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون زخموں کی تاب نہ لا کر چل Women Died in Aali Kadal Srinagar Blaze بسیں۔

women-died-in-aali-kadal-srinagar-blaze,five houses gutted and three injured
عالی کدل سرینگر میں بھیانک آتشزدگی پانچ مکان خاکستر، خاتون ہلاک

By

Published : Jan 20, 2022, 10:16 PM IST

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شام کو سرینگر کے پرانے شہر میں گنجان آبادی والے علاقے راہ باب صاحب عالی کدل میں رہائشی مکان سے آگ لگ گئی Fire in Aali Kadal Srinagar جس نے دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس مزید مکانات کو اپنی زد میں لے لیا۔

عالی کدل سرینگر میں بھیانک آتشزدگی پانچ مکان خاکستر، خاتون ہلاک

مقامی لوگوں نے فوری طورپر آگ بجھانے کا کام شروع کیا جس دوران مکان کے اندر موجود گیس سلنڈر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس وجہ سے تین افراد زخمی ہوئے، جنہیں علاج و معالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک خاتون زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسیں۔ مرنے والی خاتون کی شناخت 56 سالہ شکیلہ زوجہ غلام محمد کے طور پر ہوئی ہے۔

فائر اینڈ ایمرجنسی Fire and Emergency Department Kashmir کے ایک سینئر آفیسر نے بتایا کہ عالی کدل سرینگر میں آتشزدگی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی ڈائریکٹر فائر اینڈ ایمرجنسی بشیر احمد کی سربراہی میں ایک ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔

انہوں نے بتایا کہ ایک گھنٹے کے اندر اندرہی سات فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کے اس واقعے میں چار رہائشی مکان مکمل طورپر خاکستر ہوگئے جب کہ ایک کو جزوی طورپر نقصان پہنچا۔

ان کے مطابق گنجان آبادی ہونے کے باوجود بھی فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکاروں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر آگ پر قابو پایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر وقت پر فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار نہیں پہنچتے تو پوری بستی آگ کی زد میں آسکتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:Reason of Fire Incidents in Kashmir During Winter: سرما کے دوران آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ کیوں؟

وہیں مقامی لوگوں نے فائر اینڈ ایمرجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر بشیر احمد کی سراہنا کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ آفیسر کے مفید مشوروں سے ہی فائر عملے نے عمل کرتے ہوئے پوری بستی کو خاکستر ہونے سے بچایا۔

انہوں نے بتایا کہ محض ایک گھنٹے کے اندر اندر ہی فائر اینڈ ایمرجنسی عملے نے آگ پر قابو پایا لیکن آتشزدگی کی اس بھیانک واردات کے دوران پانچ مکان خاکستر ہوئے اور ان میں موجود لاکھوں روپیہ مالیت کا سامان بھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا۔

پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details