وادیٔ کشمیر کے وسطی ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں ریچھ کے حملے میں شاہینہ زوجہ جان محمد میر ساکن کنگن نامی خاتون پر ریچھ نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ زخمی ہونے کے بعد محکمۂ وائلڈ لائف نے علاقے میں ریچھ کو پکڑنے کے لیے ایک پنجرا لگایا ہے۔
خیال رہے کہ رہائشی آبادی والے علاقے میں عام طور پر ان دنوں جنگلی جانوروں کا آنا جانا رہتا ہے۔ اگرچہ اس علاقے میں اس طرح کے واقعات کافی کم دیکھنے کو ملتے ہیں۔ تاہم آس پاس کے علاقوں میں ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں اور اس واقعے کے بعد علاقے کے لوگوں میں کافی ڈر اور خوف پھیل گیا ہے۔
مقامی لوگوں نے کہا کہ اس سے قبل سال 2020 میں ریچھ نے چار لوگوں کو اسی جگہ پر زخمی کیا تھا۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد سے جلد اس ریچھ کو پکڑلیں تاکہ علاقے کی قیمتی جانیں ضائع نہ ہوں۔