اردو

urdu

ETV Bharat / city

کرگل جنگ کے عینی شاہد سے خاص ملاقات - HANDICAPPED IN KARGIL WAR

کرگل جنگ میں فتح کی یاد میں منعقد تقریب میں اپنے شہید ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جسمانی طور سے معذور ریٹائرڈ فوجی نائیک دیپ چند اپنی اہلیہ کے ساتھ دراس پہنچے تھے۔

کرگل فتح کے گواہ سے خاص ملاقات

By

Published : Jul 27, 2019, 1:54 PM IST

Updated : Jul 27, 2019, 2:06 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ریٹائرڈ فوجی دیپ نائیک چند نے کہا کہ جنگ شروع ہوتے ہی انہیں کشمیر سے دراس بلایا گیا جہاں انہوں نے پاکستانی فوجیوں سے لوہا لیا۔

انہوں نے بتایا کہ مخالف فوجی ان پر گولہ بارود سے حملے کرتے تھے جس سے ان کا قریبی ساتھی اپنی جان گنوا بیٹھا۔

نائیک دیپ کے مطابق جنگ کے دوران ٹائگر ہل پر شدید گولہ باری سے کئی فوجی اہکار شہید ہوئے۔

کرگل فتح کے گواہ سے خاص ملاقات

دہلی سے تعلق رکھنے والے دیپ چند کرگل فتح کے گواہ ہیں، تاہم وہ سنہ 2002 کے پارلیمنٹ حملے 'آپریشن پراکرم' میں شدید زخمی ہوئے تھے، جس کی وجہ سے ان کی دونوں ٹانگیں اور دایاں ہاتھ کاٹنا پڑا۔

معذوری کو کمزوری نہ سمجھتے ہوئے، دیپ چند اپنی اہلیہ کے ساتھ کرگل پہنچے اور اپنی ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

سہ روزہ کرگل دیوس دراس کے وار میموریل میں منایا گیا، جس دوران فوجی سربراہ بپن راوت، سابق فوجی افسران اور شہید فوجی جوانوں کے لواحقین میں موجود تھے۔

Last Updated : Jul 27, 2019, 2:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details