اردو

urdu

ETV Bharat / city

Sewerage System Line for Houseboats: ہاؤس بوٹس کو سیوریج لائن سے جوڑنے کا نیا منصوبہ کیا واقعی کارگر ہوگا

لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی Lakes Conservation and Management Authority نے جھیل ڈل کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کئی تجربات کے علاوہ جھیل کے کنارے پر آباد بستیوں اور ہاؤس بوٹوں میں بائیو ڈائجسٹر نصب کرنا کا عمل شروع کردیا تھا Bio Digesters For Houseboats ہے۔ لیکن پائلٹ پروجیکٹ کے تحت یہ منصوبہ کاریگر ثابت نہیں ہو پایا۔

will-the-sewerage-system-line-for-houseboats-really-works
ہاؤس بوٹس کو سیوریخ لائن سے جوڑنا کا نیا منصوبہ کیا واقعی کارگر ہوگا

By

Published : Jan 17, 2022, 5:09 PM IST

Updated : Jan 17, 2022, 5:23 PM IST

لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی نے ڈل جھیل میں موجود ہاوس بوٹوں کو سیوریج لائنSewerage System Line for Houseboats سے جوڑنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔نگین جھیل سے آغاز کرتے ہوئے ہاؤس بوٹوں کے ساتھ گہرے اور بڑے ٹرنچ کھو دے جارہے ہیں تاکہ ان سے نکلنے والے گندگی کو جھیل کی نظر ہونے سے بچایا جاسکے اور سائنسی طریقے پر گندگی کو ٹھکانے لگانا Disposal Of Houseboat Wastage جائے۔

ہاؤس بوٹس کو سیوریخ لائن سے جوڑنا کا نیا منصوبہ کیا واقعی کارگر ہوگا

اس قبل بھی متعلق محکمے نے جھیل ڈل کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کئی تجربات کے علاوہ جھیل کے کنارے پر آباد بستیوں اور ہاؤس بوٹوں میں بائیو ڈائجسٹر نصب کرنا کا عمل شروع کردیا Bio Digesters For Houseboats تھا۔لیکن پائلٹ پروجیکٹ کے تحت یہ منصوبہ کاریگر ثابت نہیں ہو پایا۔ایسے میں اب ہاؤس بوٹس کو سیوریج سے جوڑنے کے اس نئے اقدام کو نگین جھیل سے شروع کر کے پورے جھیل ڈل میں عملانے کا منصوبہ ہے۔

شہرآفاق جھیل ڈل کی دیکھ ریکھ اور اس سے تحفظ فراہم کرنے کی خاطر جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی کی منعقدہ میٹنگوں میں کئی فیصلہ اور منصوبے بنائے گئے۔ لیکن زمینی سطح پر اب تک ان منصوبے کے بہتر نتائخ سامنے نہیں آئے۔

سیوریج لائن سے جوڑنے Sewerage Line For Houseboats کے اس عمل کو ہاوس بوٹ مالکان اگچہ خوش آئند قرار دے کر ڈل کو آلودگی اور گندگی سے بچانے کی خاطر یہ ایک اہم اور مثبت پہل مانتے ہیں، تاہم ان کا کہنا ہے پروجیکٹ کو نیتجہ خیز بنانے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین بشیر احمدBashir Ahmad Bhat VC Lakes Conservation and Management Authority بٹ کہتے ہیں ہاوس بوٹوں کو سیوریج لائن سے جوڑنے کا عمل ہاوس بوٹ مالکان کے ساتھ صلاح ومشورے کے بعد ہی شروع کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

نگین جھیل میں یہ کام 50 سے 60 فیصد مکمل ہوچکا Houseboats in Nageen Lake ہے اور آنے والے چند مہنوں کے دوران جھیل ڈل میں بھی موجود ہاوس بوٹوں کو سیوریج لائن سے جوڑنے کا عمل مکمل کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:کشمیر میں ہاؤس بورٹز ناپید کیوں ہوتے جا رہے ہیں؟

جھیل ڈل تحفظ فراہم کرنے کی خاطر اگچہ اب تک کئی پروجیکٹ آزمائے گئے لیکن کارگر نتائخ سامنے نہیں آئے ۔ سیوریخ لاین سے جوڑنا کا یہ نیا منصوبہ اب کتنا کارگر اور سودمند ثابت ہوگا یہ دیکھنے والی بات ہوگی۔

Last Updated : Jan 17, 2022, 5:23 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details