سرینگر:مرکزی حکومت نے 2022-23 بجٹ میں ڈل جھیل اور نگین جھیل کے باشندوں کی باز آبادکاری کے لیے 273 کروڑ روپے مختص کیے Package On Dal Dwellers ہیں۔ ڈل اور نگین جھیلوں کے مقیم اگرچہ اس اعلان سے مطمئن نظر آرہے ہیں، لیکن ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ دہائیوں میں جموں و کشمیر کی حکومتوں نے ڈل کے باشندوں کی بازآبادکاری کے لیے کروڑوں روپے خرچ کیے ہیں، لیکن نہ ڈل کے باشندے آباد ہوئے اور نہ ہی یہ جھیل صاف ہوئی۔
ڈل جھیل میں رہنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کی بازآبادکاری کے لیے رقم مختص کرنا اچھا قدم Dal Dwellers on Rehabilitationہے، لیکن دوسری جگہ یعنی رکھ ارتھ علاقے میں وہ جانے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
اگرچہ سرکار نے ڈل کے تین سو کنبوں کی بازآبادکاری کے لیے انہیں بڈگام کی آبی پناہ گاہ رکھ ارتھ میں منتقل کیا، لیکن وہاں مقیم ڈل باشندے اس وقت انہیں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔
ڈل جھیل میں ہزاروں لوگ اس وقت رہتے ہیں جن میں بیشتر لوگ ہاؤس بوٹس House Boat in Dal Lake میں رہتے ہیں جو سیاحوں کے لیے باعثِ کشش بھی ہے۔