جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر تھمنے لگی ہے اور اگر آنے والے پندرہ دنوں میں صورتحال میں مزید بہتری واقع ہوگی تو تعلیمی اداروں کے دوبارہ کھولنے پر بھی غور کیا جائے گا۔ LG Manoj Sinha On Covid 19 انہوں نے کورونا کی تیسری لہر کا بھر پور مقابلہ کرنے کے لئے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی کوششوں کی سراہنا کی۔
ایل جی نے واضح کیا کہ جموں و کشمیر سے باہر ایک بھی شخص کو نوکری فراہم نہیں کی گئی اور اس حوالے سے من گھڑت اور بے بنیاد افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔No one from outside was given a job
لیفٹینٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز یہاں ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
ایل جی نے بتایا کہ کورونا کی تیسری لہر کے دوران ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے نے جس جانفشانی سے کام کیا اُس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اگر آنے والے 15دنوں کے دوران یومیہ کیسز میں مزید کمی واقع ہوئی تو اسکولوں اور کالجوں کے دوبارہ کھولنے پر بھی غور کیا جائے گا۔Decline in Covid 19
سرمایہ کاری کے بارے میں ایل جی منوج سنہا نے بتایا کہ جموں وکشمیر انتظامیہ کو فی الوقت 14سو سے 15سو کروڑ روپیہ کی سرمایہ کاری کے لئے کئی نامورنجی اداروں نے حامی بھر لی ہے اور انتظامیہ نے 70ہزار کروڑ سرمایہ کاری کے لئے بھی راہ ہموار کی ہے۔
اُن کے مطابق یکم مارچ کو حکومت 20 سے 25 ہزار کروڑ روپیہ سرمایہ کاری کے لئے تقریب منعقد کرنے جارہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ لالچوک میں جہلم کے کنارے کا حصہ تفریحی سرگرمیوں کے لے تیار کیا جا رہا ہے جس میں کشمیر کی بھر پور ثقافت کی عکاسی کی جائے گی۔