اردو

urdu

ETV Bharat / city

Beautification of River Jhelum: کیا واقعی دریائے جہلم کی شانِ رفتہ بحال ہوگی؟

دریائے جہلم کی شانِ رفتہ کو بحال کرنے کی خاطر اگرچہ کروڑوں روپے خرچ کیے جاچکے ہیں لیکن زمینی سطح پر بہتر نتائخ سامنے نہیں Beautification of River Jhelum آسکے۔ حال ہی میں جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے 75 کروڑ لاگت کے جہلم ریور فرنٹ پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا، جس سے نہ صرف دریائے جہلم کی شانِ رفتہ بحال ہوگئی بلکہ سیاحتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ Manoj Sinha Inaugurated Smart City Projects ہوگا۔

will-beautification-of-river-jhelum-really-recover-jhelum-glory
کیا واقعی دریائے جہلم کی شان رفتہ بحال ہوگی؟

By

Published : Feb 16, 2022, 8:19 PM IST

دریائے جہلم اپنے تاریخی پس منظر کے ساتھ رواں دواں ہے۔ ایک وقت میں یہ دریا نہ صرف سیاحتی بلکہ نقل وحمل کے اعتبار سے بھی خاص اہمیت رکھتا تھا۔ دریائے جہلم میں آبی ٹرانسپورٹ کو پھر سے شروع کرنے اور اس کے کناروں کو جاذب نظر بنانے کے لیے اگرچہ اب تک کئی منصوبوں کے تحت کام کیا گیا، لیکن اس کے خاطرخواہ نتائج سامنے نہیں Beautification of River Jhelum آئے۔

کیا واقعی دریائے جہلم کی شانِ رفتہ بحال ہوگی؟

تاہم اب ایل جی منوج سنہا کی دلچسپی کے ساتھ جموں وکشمیر انتظامیہ اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت سابرمتی ریور فرنٹ کی طرز Sabarmati River Front پر دریائے جہلم کو ترقی دینے کا منصوبہ رکھتی Jhelum River Front ہے، جس میں دریا کے کناروں کو خوبصورت و جدید عوامی سہولیات اور جدید ترین سبز مقام بنانا شامل ہیں۔

اس ضمن میں ایل منوج سنہا نے حال ہی میں 75 کروڑ لاگت کے جہلم ریور فرنٹ پروجیکٹ کا سنگ بنیاد Manoj Sinha Inaugurated Jhelum River Front رکھا۔

بہتر ماحول اور خریداری کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے پولو ویو روڈ کو پیدل چلنے والوں کی سہولت کے لیے راستے کے طور پر دوبارہ تعمیر کرنا بھی جہلم ریور فرنٹ پروجیکٹ کا اہم حصہ ہے۔ وہیں زیرو برج سے امیرا کدل تک کے 2 کلومیٹر کے راستے کو رواں برس 2022 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔


اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت جہلم کو ترقی دینے کے اس اقدام کو لوگ خوش آئند تو قرار دے رہے ہیں، تاہم لوگوں کا کہنا ہے اس طرح کے منصوبہ کو عملی طور پر وقت مقرر پر پایۂ تکمیل تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔


دریائے جہلم کی شانِ رفتہ کو بحال کرنے کی خاطر اس سے قبل بھی اگرچہ کروڑوں روپے خرچ کیے جاچکے ہیں لیکن زمینی سطح پر بہتر نتائخ سامنے نہیں آئے۔ اب دیکھنا یہ ہو گا کہ اس نئے منصوبے کے تحت دریائے جہلم کی کس طرح اور کتنی ترقی ممکن ہو پاتی ہے؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details