اردو

urdu

ETV Bharat / city

Bears Captured In Ganderbal: گاندربل میں محکمہ وائلڈ لائف نے چار ریچھ پکڑنے میں کامیاب - داچھی گام نیشنل پارک سرینگر

وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے مختلف علاقوں میں وائلڈ لائف کے ملازمین نے جمعہ کو چار ریچھوں کو Bear in Gandarbal زندہ پکڑ لیا اور بعد میں انہیں داچھی گام نیشنل پارک Dachigam National Park میں منتقل کر دیا۔

گاندربل میں محکمہ وائلڈ لائف نےچار ریچھوں کو پکڑ لیا
گاندربل میں محکمہ وائلڈ لائف نےچار ریچھوں کو پکڑ لیا

By

Published : Dec 10, 2021, 8:05 PM IST

اطلاعات کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف Wildlife Department نے ضلع گاندربل کے مختلف علاقوں سے چار جنگلی ریچھوں کو زندہ پکڑ لیا اور بعد میں انہیں داچھی گام نیشنل پارک میں منتقل کر دیا۔

محکمہ وائلڈ لائف کےایک اہلکار نے بتایا کہ وائلڈ لائف حکام کو اطلاع ملی کہ گاندربل کے یرموکام اور گٹلی باغ گاؤں میں جنگلی ریچھ کھلے عام گھوم رہے ہیں۔

گاندربل میں محکمہ وائلڈ لائف نےچار ریچھوں کو پکڑ لیا
اطلاع ملنے پر وائلڈ لائف کی ایک ٹیم ان علاقوں میں پہنچی اور کم از کم 4 ریچھوں کو زندہ پکڑنے میں کامیاب ہوگئی۔

مزید پڑھیں:Bear in gandarbal: گاندربل کے علاقے میں ریچھ کے دیکھنے پر دہشت

انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں نے انہیں پکڑنے میں جنگلی حیات کی ٹیموں کی بھی مدد کی۔ ان تمام جنگلی ریچھوں کو سری نگر کے داچھی گام نیشنل پارک میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس دوران درجنوں ریچھوں کو پکڑنے والے ملازمین نے آج پھر سے سرکار سے اپیل کی ہے کہ اگرچہ وہ اپنی جان کو جوکھم میں ڈال کر لوگوں کی زندگیاں جنگلی جانوروں سے بچاتے ہیں، لیکن حیرانی کی بات ہے کہ محکمے میں عارضی ملازمین کی تنخواہ کو انتظامیہ نے روک کے رکھی ہے۔انہوں نے حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بقایاجات تنخواہ کو واگزار کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details