اردو

urdu

ETV Bharat / city

Smoked & Dried Fishes of Kashmir: کشمیر میں بھونی اورخشک مچھلیاں کھانے کی روایت کیوں ہو رہی ہے کم - کشمیر میں خوشک سبزیوں کا استعمال

کشمیر میں موسم سرما میں استعمال ہونے والی خوراک خشک ہوتی ہے۔ سوکھی سبزیوں کے ساتھ ساتھ بھونی اور خشک مچھلیاں کھانے کی روایت Smoked & Dried Fishes of Kashmir صدیوں سے چلی آرہی ہے لیکن اب یہ آہستہ آہستہ ختم ہوتی جارہی ہے، جس کی وجہ مہنگائی اور دیگر ریاستوں سے مچھلیوں کی درآمد کو مانا جارہا ہے۔

why-smoked-and-dried-fish-eating-decline-in-kashmir-during-winter
کشمیر میں بھونی اورخوشک مچھلیاں کھانے کی روایت کیوں ہورہی ہے کم

By

Published : Jan 1, 2022, 6:13 PM IST

Updated : Jan 2, 2022, 2:40 PM IST

موسم سرما کے دوران وادی کشمیر میں شدت Winter in Kashmir کی سردی کا مقابلہ کرنے کے لیے نہ صرف پہناوے میں بلکہ کھانے پینے میں بھی کافی حد تک تبدیلی دیکھنے کو ملتی ہے۔

ایسے میں سردیوں کے ان ایام کے دوران بازار بھی زرا مختلف نظر آتے ہیں۔ دکانوں سے لیکر ریڈیو تک آج کل وہی اشیاء اور پکوان زیادہ تر فروخت Winter Dishes of Kashmir کئے جاتے ہیں جنہیں موسم سرما کے دوران استعمال کرنے کی روایت رہی ہے، جن میں سوکھی سبزیاں، الگ الگ قسم کے اچار ، بُننی اور خشک مچھلیاں وغیرہ شامل ہیں۔

کشمیر میں بھونی اورخشک مچھلیاں کھانے کی روایت کیوں ہو رہی ہے کم
سخت سردی میں استعمال ہونے والی خوراک خشک ہوتی ہے۔ سوکھی سبزیوں کے ساتھ ساتھ بھونی اور خشک مچھلیاں کھانی کی روایت Smoked & Dried Fishes of Kashmirبھی صدیوں سے چلی آرہیہے لیکن اب یہ آہستہ آہستہ ختم ہوتی جارہی ہے، جس کی وجہ مہنگائی اور دیگر ریاستوں سے مچھلیوں کی در آمد کو مانا جارہا ہے۔ قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کے چلتے اب عام لوگ سوکھی مچھلیوں کو خریدنے سے کتراتے ہیں، جس کا اعتراف نہ صرف عام لوگ کرتے ہیں بلکہ وہ افراد بھی کرتے ہیں جو ان سوکھی سبزیوں اور مچھلیوں کا کاروبار کرتے ہیں۔


یوں تو پہلے وادی کشمیر میں موسم سرما خاص طور پر چلہ کلان Chillai Kalan in Kashmir کے دوران بازاروں میں سوکھی سبزیوں جیسے ساگ، پالک، کدو، بیگن، شلغم، ٹماٹر اور سوکھی مچھلیوں وغیرہ کی مانگ بڑھ جاتی تھی، کیونکہ برف باری اور پسیاں گرنے کی وجہ سے قومی شاہراہ طویل عرصے تک بند رہتی تھی اور بازاروں میں تازہ سبزیوں کی قلت پیدا ہوجاتی تھی۔ لیکن اب تازہ سبزیوں سمیت مچھیلیاں بھی بازار میں ہر وقت دستیاب رہتی ہیں، ایسے اب خشک اشیاء کی مانگ میں کمی ہوتی چلی جارہی ہے اور نئی نسل اب روایتی پکانوں جیسے فر، ور ہوگاڈِ اور بوم وغیر کے ناموں سے بھی غیر مانوس ہوتی چلی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:Smoked Fish of Kashmir: سردی کے ایام میں کشمیرمیں روایتی طور پر بھونی ہوئی مچھلیاں


دوسری جانب وادی کشمیر میں گزشتہ چند برس سے طبی ماہرین کے انتباہ کے پیش نظر بھی خشک سبزیوں کی خرید و فروخت میں قدرے کمی واقع ہوئی ہے۔ بُننی اور خشک مچھلیوں کے استمعال کرنے کے حوالے سے ڈاکٹر اپنا موقف رکھتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:Fish Eating in Kashmir: کشمیری لوگ سردیوں میں مچھلیاں کھانا کیوں پسند کرتے ہیں؟


وادی کشمیر میں سردیوں کے دوران خشک سبزیوں کے استعمال کی منفرد روایت کافی پرانی ہے جبکہ بنی اور خشک مچھلیاں بھی قدیم موسم سرما کے پکوانوں میں شمار ہوتی ہیں۔

Last Updated : Jan 2, 2022, 2:40 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details