اردو

urdu

ETV Bharat / city

NC PDP Fighting Assembly Elections in J&K: این سی اور پی ڈی پی کا متحدہ طور اسمبلی انتخابات لڑنا مجبوری تو نہیں - PAGD to jointly contest JK polls

نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے متحد ہوکر اسمبلی انتخابات لڑنے کے حالیہ فیصلے پر کانگریس اگرچہ ابھی اپنا ردعمل ظاہر کرنے میں محتاط نظر آرہی ہے لیکن بی جے پی کی سینیئر رہنما ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا کہ دونوں پارٹیاں اقتدار حاصل کرنے کے لیے پھر سے عوام کو نہ صرف گمراہ بلکہ جذبات و احساس کے ساتھ کھلواڑ کرنے نکلی ہیں۔Darakhshan Andrabi on PAGD to Contest Elections jointly

what-other-political-parties-say-when-nc-pdp-to-fight-assembly-elections-jointly-in-j-and-k
این سی اور پی ڈی پی کا متحدہ طور اسمبلی انتخابات لڑنا مجبوری تو نہیں

By

Published : Jul 18, 2022, 4:02 PM IST

Updated : Jul 18, 2022, 4:28 PM IST

سرینگر:جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد کرانے کے تعلق سے اگرچہ ابھی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم حد بندی کا عمل مکمل ہونے اور الکیشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کے حوالے اٹھائے جارہے چند اقدامات سے وادی کی مین اسٹریم سیاسی جماعتیں کافی سرگرم نظر آرہی ہیں۔Assembly Elections in J&K

این سی اور پی ڈی پی کا متحدہ طور اسمبلی انتخابات لڑنا مجبوری تو نہیں
رواں برس کے آخر میں جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات ہونے کی قیاس آرائیوں کے درمیان مختلف سیاسی جماعتیں لوگوں کو اپنی طرف مائل کرنے کے لیے جلسے جلوس کر رہی ہیں اور میٹنگوں کا سلسلہ جاری ہوگیا ہے۔ ایسے میں ان سیاسی سرگرمیوں کے درمیان پی اے جی ڈی میں شامل جماعتیں خاص کر نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے حال ہی میں آئندہ ہونے والے اسمبلی انتخابات مشترکہ طور لڑنے کا فیصلہ کیا جو کہ فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی کے مطابق عوامی مفاد میں ہوگا، لیکن بی جی پی سمیت جموں وکشمیر کی دیگر سیاسی حریف پی ڈی پی اور این سی کے دعوؤں کو گمراہ کن قرار دے رہے ہیں۔PAGD to jointly contest JK pollsنیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے متحدہ ہوکر اسمبلی انتخابات لڑنے کے حالیہ فیصلے پر کانگریس اگرچہ ابھی اپنا ردعمل ظاہر کرنے میں محتاط نظر آرہی ہے لیکن بی جے پی کی سینیئر رہنما ڈاکٹر درخشاں اندرابی کا کہنا ہے کہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی اقتدار حاصل کرنے کے لیے پھر سے عوام کو نہ صرف گمراہ بلکہ جذبات و احساس کے ساتھ کھلواڑ کرنے نکلے ہیں لیکن جموں وکشمیر کے لوگ اب ان کے جھوٹے نعروں پر قطعی بھروسہ کرنے والے نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:



بعض سیاسی جماعتیں نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے اس انتخابی اتحاد پر کئی سوالات کھڑا کر رہی ہیں اور کہہ رہے ہیں یہ اتحاد ان دنوں جماعتوں کی مجبوری بھی ہے، کیونکہ ان کے پاس ایسا کوئی واضح ایجنڈا نہیں ہے جس کے نام پر یہ اب یہ پارٹیاں لوگوں سے ووٹ مانگے گی۔ آٹو نامی اور سلیف رول کے نام پر یہ لوگوں کو بہلا چکے ہیں۔بہرحال این سی اور پی ڈی کا مشترکہ طور اسمبلی انتخابات لڑنے کا یہ فیصلہ انتخابی میدان میں کتنا کارگر ثابت ہوگا یہ آئندہ دیکھنے والی بات ہوگی۔

Last Updated : Jul 18, 2022, 4:28 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details