اردو

urdu

ETV Bharat / city

Wesen Welfare Foundation on PDD:محکمہ بجلی کے آفیسروں و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی گئی - چنر کنگن رسیونگ اسٹیشن

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے وسن ویلفیئر فاؤنڈیشن Wesen Welfare Foundation نے محکمہ بجلی کے آفیسروں و اہلکاروں کے عوامی فلاح وبہبودی کے کام کرنے کے لیے سراہا اور عوام کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے انہیں شکریہ بھی ادا Wesen Welfare Foundation on PDD کیا۔

wesen welfare foundation commentates power development department employees
محکمہ بجلی کے آفیسروں و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی

By

Published : Feb 7, 2022, 3:38 PM IST

گاندربل:ضلع گاندربل کے چنر کنگن رسیونگ اسٹیشن سے تحصیل کنگن کے مختلف علاقوں میں بجلی سپلائی ہورہی ہے۔ کنگن علاقے کے ایک بہت بڑے گاؤں وسن سے ہوتے ہوئے بجلی کی یہ لائن اندرون یار مقام ارہامہ وغیرہ علاقے کو جاتی ہیں اور اتنے بڑے علاقے میں اگر کسی بھی جگہ پاور لائن میں کوئی بھی خرابی یا نقصان پیدا ہوتا تو مختلف علاقوں میں گھپ اندھیرا چھا جاتا تھا اور لوگوں کو طرح طرح کی مشکلات اور مصائب سے دوچار ہونا پڑتا تھا۔

وسن گاؤں کے عوام نے محکمہ بجلی اس علاقے کے لیے علحیدہ بجلی لائن کا مطالبہ کیا۔اس وقت کے اے ای ای نثار احمد نے اس پروجیکٹ کو پلان میں رکھا تھا۔

وسن ویلفیئر فاؤنڈیشن نے اس سلسلے میں ایس ای پی ڈی ڈی شیخ ہلال احمد سے رابطہ کیا اور انہوں نے نہ صرف اس کام کو مکمل کرنے کا وعدہ کیا بلکہ وعدہ نبھا کے یہ دیرینہ مانگ کو پورا کیا بلکہ اس کام کو سرانجام دیا۔ وسن کی عوام اور وسن ویلفیئر فاؤنڈیشن سے نےموصوف کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں اس کام کی بایے تکمیل تک کے لیے شاباشی بھی دی۔ وسن ویلفیئر فاؤنڈیشن نے افیسر موساف کوگُل دستہ بھی دیا۔

یہ بھی پڑھیں:Distribution of Oxygen Concentrator in Kangan: کنگن میں آکسیجن کنسنٹریٹر کی تقسیم

واضع رہے کہ آفیسر موصوف شیخ ہلال احمد اس ماہ اپنی سروس سے سبکدوش بھی ہورہے ہیں۔ شیخ بشیر نے دیگر رفقاء کے ہمراہ ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر اے ای ای ایس ٹی ڈی ایکس انجینئر پی ڈی ڈی اور تیکنیکل افیسر بھی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details