سری نگر: وادی کشمیر کے بعض علاقوں میں بارشوں کے بعد محکمہ موسمیات نے جموں وکشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔JK Weather
متعلقہ محکے کے ایک ترجمان کے کہا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد بھی وادی میں پانچ اکتوبر تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ ادھر وادی کے بعض علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشیں ہوئیں اور اس دوران سیاحتی مقام پہلگام میں سب سے زیادہ 9.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ قاضی گنڈ میں 4.2 ملی میٹر، کپوارہ میں 0.2 ملی میٹر اور کوکرناگ میں 3.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
وادی میں گلمرگ کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت لگاتار معمول سے زیادہ درج ہو رہا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت14.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے5.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔