سرینگر:وادی کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ وادی میں جاری بارشوں سے شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے درج ہوا ہے۔ گرمائی دارالحکومت سرینگر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 9.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت17.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔Weather in Kashmir
محکمہ موسمیات کے سربراہ سونم لوٹس کا کہنا ہے کہ جمعہ کی سہ پہر سے موسم میں بہتری آنے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ جمعہ کے روز بھی صبح کے اوقات میں بارشیں متوقع ہے۔Sonum Lotus on Kashmir Weather