اردو

urdu

ETV Bharat / city

Kashmir Weather کشمیر میں موسمی صورتحال مسلسل دگرگوں، مزید بارشوں کا امکان - کشمیر کا موسم

محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کشمیر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ Forecast of rain in Kashmir valley

کشمیر میں موسمی صورتحال مسلسل دگرگوں، مزید بارشوں کا امکان
کشمیر میں موسمی صورتحال مسلسل دگرگوں، مزید بارشوں کا امکان

By

Published : Aug 27, 2022, 1:02 PM IST

سری نگر: وادی کشمیر میں مسلسل دگر گوں موسمی صورتحال کے بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکے سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں اتوار کو بھی بارشیں ہوسکتی ہیں جس کے بعد موسم میں بتدریج بہتری واقع ہونے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کشمیر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ Forecast of rain in Kashmir

ان کا کہنا تھا کہ سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران1.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اسی مدت کے دوران گلمرگ میں 3.8 ملی میٹر، پہلگام میں 0.2 ملی میٹر اور کپوارہ میں 4.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ دریں اثنا وادی میں بارشوں کے باعث شبانہ درجہ حرارت میں قدرے کمی واقع ہوئی ہے۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت17.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے1.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے1.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ temperature in Srinagar

یہ بھی پڑھیں:Weather in Kashmir: کشمیر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی، شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ درج

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت11.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے3.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرات 15.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت17.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details