اردو

urdu

'ہمیں فخر ہے آج بھی ہمیں یاد کیا جارہا ہے'

By

Published : Jul 16, 2021, 4:51 PM IST

Updated : Jul 16, 2021, 6:57 PM IST

پاکستان اور بھارت کے مابین سنہ 1971 میں بنگلہ دیش کے قیام کے جنگ میں شرکت کرنے والے بھارتی فوجیوں کو آج سرینگر میں 'سورنم وجے ورش' کی تقریب کے دوران خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ان سابق فوجیوں کو چنار کور کے کمانڈر ڈی پی پانڈے نے سرینگر کے بادامی باغ کنٹونمنٹ میں حوصلہ افزائی کی اور ان کو انعامات سے نوازا گیا۔

'ہمیں فخر ہے آج بھی ہمیں یاد کیا جارہا ہے'
'ہمیں فخر ہے آج بھی ہمیں یاد کیا جارہا ہے'

ان سابق فوجیوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بہت مسرت ہے کہ آج بھی فوج ان کو یاد کر رہی ہے۔

'ہمیں فخر ہے آج بھی ہمیں یاد کیا جارہا ہے'

ان سابق فوجیوں، جو آج عمر رسیدہ ہیں، نے اس جنگ کی یادیں تازہ اور خوشی کا اظہار کیا کہ وہ آج زندہ ہیں۔
یاد رہے کہ اس جنگ میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے ان فوجیوں نے جنگ میں مختلف کارروائیاں انجام دی تھیں۔


یہ بھی پڑھیں:


سنہ 1965 میں بنگلہ دیش کو پاکستان سے الگ کیا گیا تھا جس میں بھارتی فوج کا اہم کرداد تھا۔
فوج کے مطابق اس جنگ میں تین ہزار سے زائد اہلکار ہلاک ہو گئے، جبکہ 9 ہزار سے زائد اہکار زخمی ہوئے تھے۔

گذشتہ ایک ماہ سے اس جنگ کی یادیں تازہ کرنے اور کامیابی کا جشن منانے کے لیے فوج نے بیشتر تقاریب کا اہتمام کیا، جس میں وادی کشمیر میں مختلف مقامات پر فوج کی طرف سے ریلیاں منعقد کی گئیں اور مشعل مختلف سرکاری اداروں میں پہنچا کر وہاں ہلاک شدہ فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا-

Last Updated : Jul 16, 2021, 6:57 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details