اردو

urdu

ETV Bharat / city

ہم ان حملوں سے ڈرنے والے نہیں: الطاف ٹھاکر - جموں و کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی

جموں و کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور کارکنان پر عسکریت پسندوں کی جانب سے ہونے والے حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان نے اس تعلق سے خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ان حالات کے پیش نظر پارٹی دفتر میں مزید سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

الطاف ٹھاکر
الطاف ٹھاکر

By

Published : Aug 13, 2021, 5:46 PM IST

پارٹی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے کہا کہ 'ہمارے حوصلے اب بھی بلند ہیں، جبکہ گذشتہ دو برسوں میں ہمارے تقریباً 20 رہنماؤں کو ہلاک کیا گیا ہے'۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'پارٹی کے ہر کارکنان کو سیکیورٹی فراہم کرانا ممکن نہیں، تاہم حساس علاقوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کو ہوٹل اور دیگر محفوظ مقامات پر رکھا گیا ہے' ساتھ ہی انتظامیہ سے پارٹی کارکنان اور رہنماؤں کو سیکیورٹی فراہم کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے'۔

الطاف ٹھاکر

گذشتہ برس بانڈی پورہ میں پارٹی کے نوجوان رہنما وسیم باری کو ہلاک کیا گیا اس کے بعد سے یہ سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ دنوں بھی جنوبی کشمیر کے اننت ناگ میں پارٹی کے دو رہنما کو ہلاک کیا گیا اور راجوری میں پارٹی کے ایک رہنما پر حملہ کیا گیا۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے پارٹی کے رکن محمد یوسف ڈار کا کہنا تھا کہ 'یہ بوکھلاہٹ اُن لوگوں کو اور اُن تنظیموں کو ہورہی ہے جنہوں نے یہاں لوٹ کھسوٹ مچایا تھا، ان حملوں سے ہمارے ارادے پست نہیں ہوں گے ہمارا جب ایک رہنما ہلاک ہوتا ہے تو ایک کے عوض دس کھڑے ہو جاتے ہیں۔' وہیں کشمیر کے مختلف اضلاع میں کام کر رہے پارٹی کے رہنماؤں نے یہ تسلیم کیا کہ 'ہمیں خوف بھی ہے اور خدشات بھی'۔

بارہمولہ کے ایک گاؤں کے سرپنچ غلام نبی وار جو اس وقت بی جے پی میں ہیں ان کا کہنا ہے کہ ' ان حملوں کی وجہ سے ہم خوف زدہ ہیں۔ ہم اپنے لوگوں کے لیے کام نہیں کر پا رہے ہیں مجھے یہاں سرینگر کے ایک ہوٹل میں رکھا گیا ہے۔ میں تو محفوظ ہوں لیکن کنبے اور علاقے کے حوالے سے پریشان ہوں'۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'میں نے کسی کے ساتھ کچھ غلط نہیں کیا ہے۔ میں عوام کے لیے کام کرنا چاہتا ہوں'۔ دن کے اوقات میں مجھے کچھ دیر کے لیے گاؤں جانے دیا جاتا ہے لیکن وہ کافی نہیں۔ مجھے پارٹی سے کوئی شکایت نہیں ہے لیکن ہماری زندگی اجیرن بن چکی ہے'۔ گذشتہ برس اگست میں پارٹی کے تقریبا 13 کارکنان نے بڈگام کے عبدل الحمید نجار پر ہوئے حملے کے بعد استعفیٰ دیا تھا۔

مزید پڑھیں:محبوبہ مفتی کی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ میں سماعت ملتوی

پارٹی ترجمان الطاف ٹھاکر نے اس تعلق سے مزید کہا کہ 'بی جے پی کی جانب سے جو یہاں ترقیاتی کام کیے گئے ہیں اس سے یہاں کے نوجوان کافی خوش ہیں اور ہمارے کارکنان کے حوصلے چٹانوں سے زیادہ مضبوط ہیں'۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details