بانڈی پورہ کے خیار لاوے پورہ میں دو ہزار تیرہ میں واٹر سپلائز کی اسکیم بنائی گئی جس کے تحت خیار اور لاوے پورہ کے دو دیہات میں پائپ لائن اور پانی ذخیرہ کرنے کے لیے کئی سو گیلن کی ٹنکی بھی بنائی گئی۔
تاہم مقامی لوگوں کے مطابق کافی عرصہ گزرنے کے باوجود ابھی تک اس واٹر سپلائی اسکیم کا نفاذ نہیں کیا گیا۔ اور اب مقامی بستی کے لوگ گندہ پانی پینے پر مجبور ہو رہے۔
ان لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ معا ملہ کئی بار ضلع و متعلقہ محکمہ کی نوٹس میں لایا تاہم کھوکھلے وعدوں کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔
پانی گندہ ہونے کی واجہ سے علاقے میں بیماری پھیلنے کا اندیشہ ہے۔ مقامی آبادی نے ایک بار پھر گورنر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔
تاہم دوسری جانب ایگزکیٹیو انجینر پی ایچ ای عبدالخالق قریشی نے کہا کہ 'اس اسکیم کو این ایچ پی سی پروجیکٹ میں ایک بار پھر ڈی پی آر کے لئے تیار کیا جائے گا اور پرسیٹینگ ٹینک کو منظوری ملنے کے ساتھ ہی چالو کیا جائے گا'۔