شوپیان انکاؤنٹر میں جیش محمد کا اعلی کمانڈر سجاد افغانی ہلاک - ولایت حسین عرف سجاد افغانی
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے راولپورہ علاقے میں جاری انکاؤنٹر میں جیش محمد کا اعلی کمانڈر ولایت حسین عرف سجاد افغانی ہلاک ہوگیا ہے۔
شوپیان انکاؤنٹر میں جیش محمد کا اعلی کمانڈر سجاد افغانی ہلاک
جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے راولپورہ علاقے میں جاری انکاؤنٹر میں جیش محمد عسکریت پسند تنظیم کا اعلی کمانڈر ولایت حسین لون ہلاک ہوا ہے۔
ولایت حسین ستمبر 2018 سے سرگرم تھا جو عسکریت پسند تنظیم جیش محمد سے وابستہ تھا اور راولپورہ علاقے کا رہنے والا تھا۔
وہیں، پولیس نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے ولایت حسین کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔