اردو

urdu

ETV Bharat / city

اونتی پورہ: فوج کی جانب سے جشنِ آزادی تقریب - حاضرین کے دل مو لیے ہیں

پروگرام کے دوران فنکاروں نے ہندی، پنجابی اور کشمیری زبان میں صوفیانہ کلام پیش کیا۔ جس سے معززین کافی متاثر ہوئے۔

Victor force organised Event
جشن آزادی تقریب

By

Published : Aug 13, 2021, 5:26 PM IST

ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں یومِ آزادی سے قبل فوج نے 'ایک شام صوفی کلام کے نام' پروگرام کا اہتمام کیا۔ اس میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے فنکاروں نے اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے حاضرین سے داد تحسین حاصل کی۔

جشن آزادی تقریب

اس پروگرام میں جی او سی وکٹر فورس ریشم بھالی کو مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کرنی تھی تاہم وہ ذاتی اسباب کی وجہ سے شامل نہیں ہوسکے جب کہ فوج کے دیگر افسران اور مقامی نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی پروگرام میں حصہ لیا۔

پروگرام کے دوران فنکاروں نے ہندی، پنجابی اور کشمیری زبان میں صوفیانہ کلام پیش کیے۔ جس سے معززین کافی متاثر ہوئے۔ واضح رہے کہ یہ تقریب 15 اگست یعنی 75ویں یوم آزادی کی خوشی میں منائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پلوامہ: یوم آزادی سے قبل اسکولز کے بورڈ تبدیل

اس موقع پر فوجی افسر نے کہا کہ 'یہ پروگرام جشن آزادی کا ایک حصہ تھا'۔ انہوں نے کہا 'اس پروگرام میں ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے فنکاروں نے شرکت کرکے حاضرین کے دل موہ لیے ہیں'۔ انہوں نے کہا کہ 'ہماری آزادی کا مقصد ہمارے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو باہر لانا ہے تاکہ یہ نوجوان زندگی کے ہر شعبے میں آگے بڑھیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details