اردو

urdu

ETV Bharat / city

پلوامہ میں سبزی مارکیٹ کا افتتاح - پلوامہ میں سبزی مارکیٹ

ایگریکلچر ڈائریکٹر چودھری محمد اقبال نے اس موقع پر کہا کہ ایک طرف جہاں ایسے مارکیٹ قائم کرنے سے کسانوں کو بہت فائدہ ہوگا وہیں، عام لوگوں کو بھی ایسی مارکیٹوں سے تازہ سبزیاں و میواہ جات فراہم ہوسکیں گی۔

پلوامہ میں سبزی مارکیٹ کا افتتاح کیا گیا
پلوامہ میں سبزی مارکیٹ کا افتتاح کیا گیا

By

Published : Jun 7, 2021, 10:23 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے چیف ایگریکلچر دفتر میں آج ایگریکلچر ڈائریکٹر نے سبزی مارکیٹ کا افتتاح کیا۔ جہاں مختلف اقسام کی سبزیوں کے سٹالز لگائے گئے تھے۔ پروگرام میں پلوامہ کے چیف ایگریکلچر افسر و دیگر افسران کے علاوہ کسانوں کی ایک اچھی تعداد بھی موجود رہی۔

پلوامہ میں سبزی مارکیٹ کا افتتاح کیا گیا

ایگریکلچر ڈائریکٹر چودھری محمد اقبال نے اس موقع پر کہا کہ ایک طرف جہاں ایسے مارکیٹ قائم کرنے سے کسانوں کو بہت فائدہ ہوگا وہیں، عام لوگوں کو بھی ایسی مارکیٹوں سے تازہ سبزیاں و میواہ جات فراہم ہوسکیں گی۔

انہوں نے کہا ایگریکلچر ہماری اقتصادیت میں اہم رول ادا کرتا ہے۔ اس لیے ہمیں ہر سطع پر ایگریکلچر کو پروموٹ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہماری اقتصادیت مزید مضبوط ہو۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر ڈویژن کے تمام اضلاع میں ایسی مارکیٹیں کھولنے کے لیے ایک پہل کی گئی ہے، تاکہ تازہ سبزیاں کشمیر کے صارفین کو میسر ہوپائیں۔ چودھری اقبال نے کہا کہ پلوامہ کے مختلف علاقوں میں سبزیوں کی کاشت کرنے کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details