اردو

urdu

ETV Bharat / city

ویکسینیشن کا سو فیصد ہدف جلد پورا کریں گے: بڈگام ڈی سی - صرف 56 مثبت معاملے ہیں

شہباز مرزا نے کورونا وائرس کے حوالے سے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں موجودہ وقت میں صرف 56 مثبت معاملے ہیں۔

ویکسینیشن کا سو فیصد ہدف جلد پورا کریں گے: بڈگام ڈی سی
ویکسینیشن کا سو فیصد ہدف جلد پورا کریں گے: بڈگام ڈی سی

By

Published : Aug 25, 2021, 6:05 PM IST

بڈگام میں ویکسینیشن مہم کافی تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور بہت جلد ہم سو فیصد ہدف کو پورا کریں گے۔ ان باتوں کا اظہار ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ویکسینیشن مراکز کی جانب جاکر خود کا ٹیکہ لگوائیں۔

ویکسینیشن کا سو فیصد ہدف

شہباز مرزا نے کورونا وائرس کے حوالے سے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں موجودہ وقت میں صرف 56 مثبت معاملے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضلع بڈگام کی ریکووری ریٹ ابھی بھی 99 فیصد ہے جبکہ 0.5 فیصد مثبت کیسوں کی شرح ہے۔

ڈی سی کے ایک بار پھر لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل کرے اور ماسک سینیٹائزر کے علاوہ بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں جانے سے پرہیز کریں۔

یہ بھی پڑھیں:بڈگام: عزم محکم ہوتو ہوتی ہیں بلائیں پسپا، معذور کرکٹر کا قومی کرکٹ ٹیم میں سلیکشن

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کا خطرہ منڈلا رہا ہے اور ایسے میں ہمیں خود ذمہ دار بننے کی ضرورت ہے اور کورونا وائرس کی گائڈلائنز کی پاسداری کرنی چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details