کالجوں میں درس و تدریس دوبارہ شروع کرنے کے لئے انتظامیہ نے پہلے ہی یہ اعلان کیا تھا کہ طلبہ کو ویکسینیشن کے بعد ہی کلاس رومز میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی، اس سلسلے میں شیخ العالم میموریل ڈگری کالج بڈگام میں طلباء کے لیے ٹیکہ کاری مہم شروع کی گئی ہے۔
کالج میں محکمۂ ہیلتھ کی جانب سے ویکسینیشن کیمپ قائم کیا گیا ہے اور طلبہ نے اس کیمپ میں ٹیکے لگوائے ہیں۔ اس کیمپ میں بھاری تعداد میں طلباء آکر پہلے رجسٹریشن کرواتے ہیں اور پھر ان کو ٹیکہ دیا جاتا ہے۔
طالبات کا کہنا ہے کہ چونکہ کورونا وائرس کا خطرہ ابھی بھی منڈلارہا ہے ایسے میں ویکسین ہی کورونا وائرس سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔ انہوں نے دیگر طلباء سے بھی اپیل کی ہے کہ آگے آکر خود کا ٹیکہ لگوالیں۔
واضح رہے کہ انتظامیہ کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر کا خطرہ منڈلارہا ہے اور اس ضمن میں ویکسینیشن مہم کو تیز کیا جارہا ہے۔