جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج ضلع انتظامیہ کی جانب سے 15 سے 18 سال کے بچوں کو کووڈ 19 مخالف ٹیکہ لگانے کا عمل گورنمنٹ گرلز ہائیر سکنڈری اسکول پلوامہ سے شروع Vaccination Drive for Children in Pulwama کردیا گیا ہے۔
بچوں کے ویکسینیشن Vaccination for Children کا آغاز ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیرالحق چودھری نے کیا، اس موقع پر محکمۂ صحت کے تمام افسران کے ساتھ ساتھ محکمۂ تعلیم کے افسران بھی موجود رہے۔
پلوامہ میں بچوں کے ویکسینیشن کا عمل شروع ویکسینیشن کی اس مہم میں 15سے 18 سال تک کے بچوں کی کافی تعداد کو کووڈ 19 مخالف ٹیکہ لگایا گیا اور وہ لوگ جن کی عمر 60 سال سے زیادہ ہے وہ اپنے ڈاکٹرز کی سفارش پر 10 جنوری 2022 سے احتیاطی خوراک یعنی بوسٹر ڈوز لینے کے اہل ہوں گے۔ Children Vaccination in Jammu and Kashmir
اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیرالحق چودھری نے کہا کہ ضلع پلوامہ میں تقریباً 38 ہزار 15 سے 18 عمر کے جوان ہیں جس کو ٹیکہ لگیا جانا ہے اور اس کو ایک ماہ کے اندر مکمل کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 38 ہزار میں سے تقریبا 33 ہزار بچے اسکول میں ہیں اس لیے اسکولوں میں ٹیکہ کاری کا عمل ختم کرنے کے بعد گھر گھر جا کر بھی اس عمر کے بچوں کو ٹیکہ لگایا جائے گا۔