اردو

urdu

ETV Bharat / city

ویکسینیشن مہم تیز کی جائے: چیف سیکریٹری جموں و کشمیر - Vaccination campaign should be intensified

جموں و کشمیر میں انتظامیہ نے ہدایت دی ہے کہ 'حساس گروپوں اور علاقوں کی نشاندہی کر کے ویکسینیشن مہم میں تیزی لائے۔'

ویکسینیشن مہم تیز کی جائے: چیف سیکریٹری جموں و کشمیر
ویکسینیشن مہم تیز کی جائے: چیف سیکریٹری جموں و کشمیر

By

Published : Jun 13, 2021, 11:02 AM IST

جموں و کشمیر میں گزشتہ چند ہفتوں سے کورونا وائرس کے کیسز میں کمی پائی جارہی ہے۔ تاہم انتظامیہ نے تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایکشن پلان کی تیاری پوری کر لی ہے۔

انتظامیہ نے طبی ماہر پروفیسر محمد سلطان کھورو کی سربراہی میں ایک ماہر مشاورتی قائم کی تھی جس نے سرکار کو سفارشات پیش کی ہے۔

اسی کمیٹی کی مشاورت پر عمل کرنے کے لیے انتظامیہ نے ایکشن پلان مرتب کرنے کے لیے ایک اعلٰی سطحی میٹنگ منعقد کی جس کی سربراہی چیف سیکریٹری ارون کمار مہتا نے کی۔

فائنانشل کمشنر ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پروفیسر محمد سلطان کھورو اور نیشنل ہیلتھ مشن ( این ایچ ایم ) کے ڈائریکٹر نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔

چیف سیکریٹری نے اعلیٰ سطح کی جانچ اور ویکسینیشن کی شرح برقرار رکھنے اور کووڈ سے سرشار طبی سہولیات کو بڑھاوا دے کر کووڈ -19 وبائی مرض کا مقابلہ کرنے میں محکمہ صحت اور میڈیکل ایجوکیشن کی کاوشوں کی تعریف کی۔

چیف سیکریٹری ارون کمار مہتا نے اس بیماری پر قابو پانے کے لیے بھر پور ویکسینیشن ڈرائیو کے علاوہ مناسب طرز عمل کو سختی سے نافذ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

چیف سیکریٹری نے محکمہ صحت اور میڈیکل ایجوکیشن سے کہا کہ 'وہ کووڈ- 19 کے شواہد پر مبنی سائنسی انتظام کے لیے کثیر جہتی سائنسی سفارشات فراہم کرنے کے لیے ایک طبی مشاورتی ٹیم تشکیل دیں جو وائرس، ایپیڈیمیولوجی اور مائکرو بایولوجی کے شعبے کے ماہرین پر مشتمل ہو۔

چیف سیکریٹری نے محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ جموں و کشمیر میں حساس گروپوں اور علاقوں کی نشاندہی کر کے ویکسینیشن مہم میں تیزی لائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details