جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے آکھرن گاؤں میں آج حضرت سید بابا ابراہیم صاحب Urs Of Syed Baba Ibrahim Sahib کا سالانہ عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ یہ عرس فقیر بزرگ کے یوم وصال کے طور پر ہر برس منایا جاتا ہے۔ وادی کشمیر کے دور دراز علاقوں اور کولگام کے گرد و نواح سے عقیدت مند کثیر تعداد میں اس عرس شامل ہوتے ہیں۔ بزرگ کے آستانہ عالیہ پر شب خوانی کی گئی اور رات بھر درود و اذکار، ختمات المعضمات سمیت خاص دعاؤں کے ساتھ ساتھ مرحوم کے تئیں عقیدت کا اظہار کیا گیا۔
Urs Of Syed Baba Ibrahim Sahib: آکھرن کولگام میں سالانہ عرس مبارک کی تقریب - etv bharat urdu
سید بابا ابراہیم صاحب کا سالانہ عرس مبارک بزرگ کے آستانہ عالیہ پر شب خوانی کی گئی اوررات بھر درود واذکار، ختمات المعضمات سمیت خاص دعاؤں کے ساتھ ساتھ مرحوم کے تئیں عقیدت کا اظہار کیا گیا۔ Urs Of Syed Baba Ibrahim Sahib
آکھرن کولگام میں سالانہ عرس مبارک کی تقریب
مزید پڑھیں:URS Haji Moosa in Ganderbal: گاندربل کے بنہامہ میں شیخ حاجی موسیٰ کا عرس
عقیدت مندوں کا کہنا ہے کہ حضرت سید ابرہیم صاحب کا عرس پاک رمضان المبارک کے 3 تاریخ کو ہر سال منایا جاتا ہے۔ عقیدت مندوں کا ماننا ہے کہ بزرگ فقیر روحانی طاقت رکھتے تھے اور عقیدت مند ان کے وسیلے سے مستفیض ہوتے ہیں۔