اردو

urdu

ETV Bharat / city

اوڑی:تیسرے دن بھی سرچ آپریشن جاری، انٹرنیٹ خدمات دوبارہ بحال - اڑی ای ٹی وی بھارت خبر

شعبہ دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے اوڑی میں سرچ آپریشن تیسرے دن بھی جاری رہا ۔اس سرچ آپریشن کے لئے مزید پولیس اہلکاروں کو طلب کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سرچ آپریشن کے دوران ایک پولیس فوجی جوان زخمی ہوا ہے۔

سرچ آپریشن
سرچ آپریشن

By

Published : Sep 22, 2021, 7:21 AM IST

شمالی کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں گذشتہ دو دنوں سے جاری سرچ آپریشن تیسرے دن بھی جاری رہا۔ حکام کا کہنا ہے کہ فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے ساتھ ساتھ اوڑی سیکٹر میں شروع کیا گیا سرچ آپریشن تسیرے دن بھی جاری رہا۔اس دوران ایک فوجی جوان بھی زخمی ہوا ہے-

سرچ آپریشن

شعبہ دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے اوڑی میں سرچ آپریشن جاری رہا ۔اس سرچ آپریشن کے لئے مزید پولیس اہلکاروں کوطلب کیاگیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ سرچ آپریشن کے دوران ایک پولیس فوجی جوان زخمی ہوا ہے۔ تاہم ان کی حالت مستحکم ہے۔ اور وہ خطرہ سے باہر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے علاقے پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

ایک سینئر پولیس عہدیدار نے علاقے میں آپریشن جاری رکھنے کی تصدیق کی ہے۔دریں اثنا ضلع بارہمولہ کی اوڑی تحصیل میں موبائل اور انٹرنیٹ خدمات آج شام دوبارہ شروع کی گئیں۔واضح رہے کہ حکام نے موبائلاور انٹر نیٹ خدمات کو پیر کی دوپہر کو معطل کر دیا تھا جب فوج نے مبینہ طور پر کہا کہ اسلحہ سے لیس سکریت پسندوں کے ایک گروپ کو روک لیا گیا ہے۔ اور اوڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

کشمیر: اُڑی میں گولہ باری سے مقامی لوگ خوفزدہ

اس بارے میں ایس ڈی ایم اڑی ہرویندر سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا اب حالات معمول کے مطابق ہے۔ دراندازی کی خبریں آرہی تھیں کچھ خاص خبریں آ رہی تھیں۔تا ہم ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details