پلوامہ:شیر کشمیر ایگریکلچرل یونیورسٹی شالیمار اور کرشی وگیان کیندر پلوامہ کی جانب سے چندری گام ترال میں منعقدہ بیچ تقسیم کرنے کی تقریب بد نظمی اور ہنگامے کی نظر ہونے سے محکمہ کو بیج واپس لینا پڑا، تفصیلات کے مطابق نیشنل سیڈ پروجیکٹ کے تحت محکمے نے پلوامہ کے پتل باغ اور چندری گام کو ہائبریڈ ایس فور نامی دھان بیج کے ضمرے میں لانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ اس منصوبہ کے تحت جب آج چندری گام ترال میں بیج کو کسانوں کے درمیان تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں جوائنٹ ڈائیریکٹر جاوید مخدومی اور دیگر آفیسران بھی موقع پر موجود رہے۔
بیج تقسیم کرنے پر یہ تقریب ہنگامے کی صورت میں تبدیل ہو گیا اور ہنگامہ آرائی کے درمیان محکمے کو بیج واپس لینا پڑا اس موقع پر کئی زمینداروں نے الزام عائد کیا کہ بیج اثر ورسوخ والے لوگوں کو فراہم کیا جا رہا ہے، حتی کہ آبی اول اراضی والے لوگوں کے بجائے باغات رکھنے والے زمینداروں کا نام لسٹ میں رکھا گیا ہے اور افرا تفری کے درمیان محکمہ نے بیج کو گاڈیوں میں بھر کے واپس لے لیا۔