سری نگر:جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے پانزن علاقے میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نامعلوم لٹیروں نے جموں وکشمیر بینک کی ایک اے ٹی ایم مشین کو رقم سمیت اُڑا کر راہ فرار اختیار کی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات کو پانزن چاڈورہ علاقے میں نامعلوم لٹیروں نے جموں وکشمیر بینک کے اے ٹی ایم میں گھس کر وہاں نقدی سمیت اے ٹی ایم مشین اُڑا لے گئے۔ JK Bank ATM looted in Budgam
انہوں نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر بینک کی اے ٹی ایم اور نزدیک میں نصب سبھی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہیں اور معاملے کی نسبت نزدیکی پولیس تھانے میں کیس بھی درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چوری کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
ان کے مطابق چوری کا یہ واقع کیسے اور کن حالات میں رونما ہوا اس بارے میں پوچھ تاچھ شروع کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آس پاس علاقوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کو بھی کھنگالا جارہا ہے تاکہ ملوث چوروں کی شناخت ہو سکے۔