جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں گزشتہ شب نا معلوم افراد نے جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے ڈسٹرکٹ سیکریٹری کی گاڑی کو نذر آتش کر دیا۔
پولیس کے ایک آفیسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’گزشتہ شب شہر کے حبہ کدل علاقے میں جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے لیڈر جیلانی کمار کی اسکارپیو گاڑی کو آگ لگا دی گئی، کمار خود گاڑی میں موجود نہیں تھے۔‘‘