جموں و کشمیر کے لئے مرکزی حکومت کے عوامی آؤٹ ریچ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے کمار مشرا شوپیان ضلع کے دو روزہ دورے پر ہیں۔
مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے کمار مشرا کا دورہ شوپیان اس دوران انہوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بتایا کہ کشمیر بھارت کا اہم حصہ ہے اور مرکزی حکومت جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے کوشاں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو کچھ انہوں نے شوپیان میں دیکھا ہے اور جو کچھ انہوں نے شوپیان کے مختلف وفود سے سیکھا ہے وہ صحت، باغبانی، سڑکوں کے حوالے سے ہے۔
مزید پڑھیں:سجاد لون کی عوام سے مین اسٹریم جماعتوں کی عزت کرنے کی اپیل
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ لوگوں کے تمام مسائل حکومت سے بات چیت کرکے حل کیے جائیں گے۔ وزیر نے اس موقع پر حکومت کی توقعات سے زیادہ اپنے فرائض انجام دینے کے لیے ضلع انتظامیہ شوپیان کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں بھی ضلع انتظامیہ شوپیان کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے بہتر کام کرے گا۔