اردو

urdu

By

Published : Oct 14, 2022, 8:24 AM IST

Updated : Oct 14, 2022, 9:03 AM IST

ETV Bharat / city

Anupriya Singh Patel Visits Ganderbal مرکزی وزیر انوپریہ سنگھ پٹیل جموں و کشمیر کے دورے پر

مرکزی وزیر انو پریہ سنگھ پٹیل نے کہا کہ مرکزی حکومت کی عوامی رابطہ پہل کے تحت 70 وزراء جموں و کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ جموں و کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں اور مختلف فلاحی اسکیموں کے نفاذ کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس کے علاوہ مقامی لوگوں سے رائے اور تجاویز حاصل کر کے وزارت داخلہ کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔ Union MoS for Commerce and Industries Anupriya Singh Patel reaches Ganderbal

انوپریہ سنگھ پٹیل
انوپریہ سنگھ پٹیل

گاندربل:کامرس اور صنعت کی وزیر مملکت انوپریہ سنگھ پٹیل نے گاندربل کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے کئی سڑکوں کے پروجیکٹز کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد بھی رکھا، مرکزی وزیر حکومت کے پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت ضلع گاندربل کے دو روزہ دورے پر تھیں۔ Union MoS for Commerce and Industries Anupriya Singh Patel reaches Ganderbal

انوپریہ سنگھ پٹیل

گاندر بل کے مامر گاؤں کے اپنے دورے کے دوران وزیر انو پریہ سنگھ پٹیل نے نبارڈ کے تحت منظور شدہ 4.50 کلومیٹر لمبی اور 374.82 لاکھ روپے کی لاگت سے بنی بونیزل سڑک کا افتتاح کیا۔ انہوں نے 274.39 لاکھ روپے کی لاگت سے منظور شدہ الائیڈ لنکس سمیت اعوان پتی سترینا روڈ کو چوڑا/اپ گریڈ کرنے کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اس موقع پر مختلف محکموں نے JKTDC کیفے ٹیریا مامر میں پیش کردہ اپنی مصنوعات اور اسکیموں کی نمائش کے لیے اسٹال لگائے تھے۔

وزیر نے ڈی ڈی سی چیئرپرسن نزہت اشفاق، ڈپٹی کمشنر شیامبیر اور دیگر افسران کے ساتھ سٹالز کا معائنہ کیا، وزیر نے مقامی مصنوعات خاص طور پر SHGs کی خواتین کاروباریوں کا دلچسپی سے مشاہدہ کیا۔ خواتین کاروباریوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم کی توجہ دیہات میں رہنے والی خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر مرکوز ہے تاکہ وہ اپنے خاندان کی معیشت میں اپنا رول ادا کر سکیں۔

وزیر نے ڈی ڈی سی ممبران،بی ڈی سیز،سرپنچوں اور مقامی لوگوں سے بھی بات چیت کی جنہوں نے انہیں مختلف مطالبات سے انہیں آگاہ کیا اور علاقوں کے کئی ترقیاتی مسائل کو اٹھایا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ مرکزی حکومت کی عوامی رابطہ پہل کے تحت 70 وزراء جموں و کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ جموں و کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں اور مختلف فلاحی اسکیموں کے نفاذ کا جائزہ لیا جا سکے، اس کے علاوہ مقامی لوگوں سے رائے اور تجاویز حاصل کی جائیں جو وزارت داخلہ کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔

وزیر نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لیے اعلان کردہ نئی صنعتی پالیسی کے تحت ضلع گاندربل میں چار صنعتی اسٹیٹس بن رہے ہیں اور اس سلسلے میں حکومت یوٹی میں صنعتی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے تاکہ روزگار کے مواقع میسر ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال تقریباً 1.62 کروڑ سیاحوں نے جموں و کشمیر کا دورہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ مامر کو سیاحتی گاؤں کے طور پر نامزد کرنے سے ان علاقوں میں سیاحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا جس سے مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور ان کی معیشت کو ترقی ملے گی۔

مزید پڑھیں:Union MoS For I&C Reach Ganderbal مرکزی وزیر انوپریہ سنگھ پٹیل گاندر بَل کے دورہ پر

محکمہ لیبر کی لوئر ایجوکیشن اسسٹنس اسکیم کے تحت 67.94 لاکھ روپے کی مالی امداد کی،جس سے فائدہ اولڈ ایج پنشن کی کتابیں، اسپورٹس کٹس اور لینڈ پاس بک بھی تقسیم کیں۔ قبل ازیں وزیر نے JKTDC کیفے ٹیریا مامر کے احاطے میں شجرکاری مہم کا آغاز بھی شجرکاری کا پودا لگا کر کیا۔

Last Updated : Oct 14, 2022, 9:03 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details