وادی کشمیر کا دریائے جہلم Jhelum River of Kashmir Valley ایک زمانے میں 'وینس آف ایسٹ' Venice of East کے نام سے معروف تھا۔ یہ دریا آمد ورفت کا بھی ایک بڑا ذریعہ تھا۔
Shikara Rowers of Jhelum: کشتیاں اور شکارہ ہی دریائے جہلم کی رونق ہیں - دریائے جہلم میں کشتیاں اور شکارے
ایک زمانہ تھا جب دریائے جہلم میں کشتیاں اور شکارے Boats and Shikare in the Jhelum River ہزاروں کی تعداد میں چلا کرتے تھے، لیکن ترقی کے ساتھ ہی ان کی تعداد کم ہوتی گئی۔ اس دریا کا پانی جب صاف وشفاف تھا یہ بہت خوبصورت لگتا تھا۔ کشتیاں، شکارے اس دریا کی رونق کو دوبالا کرتے تھے۔ لوگ حضرت بل، نشاط، شالیمار اسی دریا کے راستے جایا کرتے تھے۔ لیکن وہ زمانہ ہی ختم ہوگیا۔ Shikara Rowers of Jhelum
![Shikara Rowers of Jhelum: کشتیاں اور شکارہ ہی دریائے جہلم کی رونق ہیں Shikara Rowers of Jhelum](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-14603590-713-14603590-1646130784536.jpg)
کشتیاں اور شکارہ ہی دریائے جہلم کی رونق ہیں
کشتیاں اور شکارہ ہی دریائے جہلم کی رونق ہیں
ان کا کہنا ہے کہ شکارہ سے مقامی و بیرونی سیاح شمال و جنوب کا سفر کرتے تھے۔ شکارہ والے کہتے ہیں کہ بیرونی سیاحوں کے لیے جہلم اس زمانے میں انتا ہی مشہور تھا جتنا آج ڈل جھیل ہے۔ شکارہ والوں سے جہلم گندگی سے محفوظ تھا، اس کی رونق بحال تھی۔ لیکن وہ زمانہ واپس آنے کی ان کو کوئی امید نہیں ہے۔