سرینگر کو 'یونیسکو کریٹیو سٹی آف آرٹ اینڈ کرافٹ' میں شامل کیا گیا ہے جس پر انتظامیہ اور کرافٹ سے منسلک لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ سرینگر پچھلی بار اس فہرست میں اپنی جگہ نہیں بنا پایا تھا۔
سرینگر ایک تاریخی شہر ہے۔ یہ دیگر چیزوں کے علاوہ دستکاری کے لیے کافی مشہور ہے۔ اس صنعت نے شہر سرینگر کی تاریخی حیثیت برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔
دستکاری صنعت نہ صرف اس شہر کی پہچان بنی بلکہ یہ صنعت یہاں کی تہذیب و تمدن اور کلچر کا عکاس بھی ہے۔
یونیسکو ایک عالمی ادارہ ہے جوکہ آرٹ، کلچر اور تہذیب و تمدن کو تحفط فراہم کرنے کے لیے کام کرتا ہے۔یونیسکو نے یہ کام سنہ 2004 میں شروع کیا تھا۔ یونیسکو نے ایک نیٹ ورک قائم کیا ہے جو کریٹیو اسٹڈیز نیٹورک کے تحت اُن تاریخی شہروں کو اپنے اس نیٹ ورک میں شامل کرتا ہے جو کہ اپنے تاریخی و تہذیبی ورثے کو محفوظ رکھے ہوئے ہیں۔