اردو

urdu

ETV Bharat / city

جموں وکشمیر میں بے روزگاری کی شرح 21 فیصد سے تجاوز - سروے 30 ڈے موینگ ایوریج

سینٹر فار مانیٹرنگ انڈین ایکونومی (سی ایم آئی ای) کی سروے 30 ڈے موینگ ایوریج کے مطابق ماہ ستمبر میں جموں و کشمیر میں ملک کی دیگر ریاستوں کے مقابلے سب سے زیادہ بے روزگاری درج کی گئی ہے۔

جموں وکشمیر میں بے روزگاری کی شرح 21 فیصد سے تجاوز
جموں وکشمیر میں بے روزگاری کی شرح 21 فیصد سے تجاوز

By

Published : Oct 9, 2021, 9:16 PM IST

دفعہ 370 اور 35 اے کے خاتمے کے وقت مرکزی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ جموں و کشمیر میں روزگار کے موقعے بڑاھیں گے تاہم حال ہی میں شائع ایک سروے کے مطابق ستمبر ماہ کے دوران خطے میں بے روزگاری کی شرح 21 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔

سینٹر فار مانیٹرنگ انڈین ایکونومی (سی ایم آئی ای) کی سروے 30 ڈے موینگ ایوریج کے مطابق ماہ ستمبر میں جموں و کشمیر میں ملک کی دیگر ریاستوں کے مقابلے سب سے زیادہ بے روزگاری درج کی گئی ہے۔

جموں وکشمیر میں بے روزگاری کی شرح 21 فیصد سے تجاوز

ایک طرف جہاں جموں و کشمیر کی بے روزگاری شرح 21.6 فیصد درج کی گئی ہے وہیں ہریانہ میں 20.3 فیصد جبکہ راجستھان کی 17.9 فیصد درج کی گئی ہے۔

سروے کے مطابق جہاں سنہ 2021 کے آغاز میں جموں و کشمیر کی بے روزگاری کی شرح 21.9 فیصد تھی تاہم فروری کے مہینے میں شرح بہتر ہو کر 14.2 فیصد ہوئی، اپریل ماہ میں 11.4 فیصد، مئی ماہ میں 12.1 فیصد اور جون کے مہینے میں 10.6 فیصد درج کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: رواں مالی برس میں شرح نمو 9.1 فیصد رہے گی: فکی

سی ایم آئی ای کی رپورٹ سے ثابت ہوتا ہے کہ جہاں جنوری مہینے سے جون مہینے تک بے روزگاری شرح میں بہتری دیکھی گئی تاہم ستمبر میں شرح بگڑ گئی اور بے روزگاری کی قومی شرح سے نیچے آ گئی۔

سی ایم آئی ای کے علاوہ ڈائریکٹوریٹ آف ایمپلائمنٹ کے سنہ 2020 کے عداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں پوسٹ گریجویٹ اور پی ایچ ڈی دیگر ہولڈرز کی جانب سے تین لکھ اندراج کیے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details